یروشلم: اسرائیلی افواج اور فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے درمیان لڑائی دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں دونوں طرف سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے اعلان کیا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں۔
اسرائیل حماس جنگ کے دوسرے دن کی صورتحال
- محصور غزہ کی پٹی میں رہنے والے 2.3 ملین فلسطینیوں نے رات دہشت اور تاریکی میں گزاری، کیونکہ اسرائیل نے اپنے فضائی حملے تیز کر دیے اور ساحلی علاقوں کی بجلی منقطع کر دی ہے۔
- اسرائیلی حملوں نے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس میں ایک 14 منزلہ ٹاور بھی شامل تھا جس میں درجنوں اپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ وسطی غزہ شہر میں حماس کے دفاتر بھی تھے۔
- اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے انٹیلی جنس سربراہ کے گھر پر حملہ کیا اور نیتن یاہو نے حماس کے خلاف انتقام کا عہد کیا۔
- حزب اللہ کی جانب سے بھی تین اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں بھی حملہ کیا۔
- حماس کے قسام بریگیڈز نے کہا کہ اس کے جنگجو اسرائیل کے اندر کئی شہروں میں اب بھی سخت لڑائی میں مصروف ہیں۔