واشنگٹن: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے اقتدار میں واپس آنے یا نہ آنے کا واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات پر بہت کم اثر پڑے گا، کیونکہ اس جنوبی ایشیائی ملک میں اہم فیصلے آرمی چیف کرتے ہیں وزیراعظم نہیں۔ پاکستان کے اخبار ڈان کے مطابق، اس خیال کا اظہار مقررین نے پیر کی شام امریکی دارالحکومت میں منعقدہ ایک سیمینار میں کیا۔Pakistan politics
اس سیمینار میں سی آئی اے کے سابق آپریٹیو اور تجزیہ کار ڈگلس لندن، متحدہ عرب امارات میں سابق افغان سفیر جاوید احمد اور واشنگٹن میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے شرکت کی۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ (MEI) واشنگٹن میں پاکستان/افغانستان اسٹڈیز کے ڈائریکٹر مارون وینبام نے اپنے انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سیشن کی نظامت کی۔
جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کی نگرانی کرنے والی لیزا کرٹس نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کا مستقبل اس بات پر منحصر نہیں ہے کہ پاکستان میں کون وزیراعظم ہوگا بلکہ زیادہ اہم یہ ہے کہ آرمی چیف کون ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کے دور صدارت میں فوج اہم معاملات پر فیصلہ کرتی تھی۔ جیسے جوہری پروگرام، بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اور دہشت گردی کا مقابلہ۔ لیکن کرٹس نے کہا کہ اس طرح کی ہائبرڈ جمہوریت پاکستان کے لیے اچھی نہیں ہوگی، کیونکہ یہ فطری طور پر غیر مستحکم حکومت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: