اردو

urdu

Earthquake Hits Eastern Taiwan تائیوان میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

By

Published : Feb 17, 2023, 12:17 PM IST

تائیوان کے سنٹرل ویدر بیوروکی اطلاع کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:22 پرآیا۔ زلزلے کا مرکز بحرالکاہل میں تائیوان کے مشرقی ساحل پرہوالین کاؤنٹی میں زمین کی سطح سے نیچے 18.7 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

تائیوان میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
تائیوان میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

تائیوان:تائیوان کے مشرقی علاقے میں جمعہ کی صبح ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ تائیوان کے سنٹرل ویدر بیورو کی اطلاع کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:22 پر آیا۔ زلزلے کا مرکز بحر الکاہل میں تائیوان کے مشرقی ساحل پر ہوالین کاؤنٹی میں زمین کی سطح سے نیچے 18.7 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلے میں جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہوالین کاؤنٹی تائیوان کے دیگر حصوں کی نسبت زلزلوں کا زیادہ شکار ہوتی ہے۔ فروری 2018 میں 6.5 شدت کے زلزلے سے 16 افراد ہلاک اور 285 زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ریاستہائے متحدہ میں 15 فروری بدھ کو نیوزی لینڈ میں ریکٹر اسکیل پر 6.1 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرا علاقے سے 97 کلومیٹر مشرق میں بھی آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔اس زلزلے کی شدت 3.6 درج کی گئی ہے۔ معلومات کے یہ زلزلہ آج صبح 5 بجے محسوس کیئ گئے۔ اس سے قبل ترکی بھی پڑے پیمانے پر زلزے نے تباہی مچادی ہے۔ جہاں بے جا مالی اور جانی نقصان ہوا ہے۔ جہاں مونے والوں کی تعداد 38 پزار پہنچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details