پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فوج کے اعلیٰ عہدے کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد جنرل عاصم منیر پاکستان کے نئے آرمی چیف بن گئے ہیں اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف منتخب کرنے کی سمری صدر پاکستان کو ارسال کی تھی۔ Pakistan new Army chief
جس کے بعد صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فوج کے اعلیٰ عہدوں کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات کی۔ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پاک فوج میں اہم عہدوں پر تعیناتی سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر صدر نے سابق وزیراعظم عمران خان سے آئینی امور بھی گفتگو کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: