اردو

urdu

ETV Bharat / international

Joe Biden on China چین کے ساتھ مقابلہ چاہتے ہیں تنازعہ نہیں، جو بائیڈن - بائیڈن کا چین کے متعقل بیان

انڈونیشیا کے دارالحکومت بالی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن کی اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات متوقع ہے۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے مابین قومی مفادات کو لیکر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ joe Biden on China

joe Biden
امریکی صدر جو بائیڈن

By

Published : Nov 10, 2022, 8:03 PM IST

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ مقابلہ چاہتے ہیں تنازعہ نہیں۔ توقع ہے کہ بائیڈن آئندہ ہفتے انڈونیشیا کے دارالحکومت بالی میں G20 سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ بائیڈن نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملاقات میں قومی مفادات اور ریڈ لائن پر بات چیت کی توقع ہے۔ ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ میں ان سے کئی بار ملاقات کرچکا ہوں اور ان سے یہی کہا تھا کہ میں مقابلہ چاہتا ہوں کوئی تنازعہ نہیں۔ بائیڈن نے مزید کہا کہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ اپنی اپنی قومی مفادات کا ایک دوسرے سے کوئی تنازعہ نہ ہو۔ بائیڈن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم منصفانہ تجارت اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات سمیت بہت سے معاملات پر بات کریں گے۔joe Biden on China

ایک اور سوال کے جواب میں بائیڈن نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ چین روس یا اس کے صدر ولادی میر پوتن کی بہت زیادہ عزت کرتا ہے اور میں یہ بھی نہیں سمجھتا کہ وہ ایک دوسرے کو خصوصی اتحاد کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ وہ دونوں ذرا فاصلہ بنائے رکھے ہوئے ہیں۔ میرا اندازہ ہے کہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ شی جن پنگ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ کیا وہ اپنے ابتدائی فیصلے کی حمایت کرتے ہیں یا وہ چاہتے ہیں کہ چین کی فوج دنیا کی سب سے بڑی اور مضبوط معیشت ہو۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں اور متعلقہ موضوعات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details