لندن: وزیر خارجہ لز ٹروس Liz Truss برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم کی دوڑ Race for UK New PM سے متعلق انتخابات سے قبل کے سروے میں ہندوستانی نژاد سابق وزیر رشی سنک Rishi Sunak کے خلاف مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ٹرس کو سنک پر 28 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ قبل ازیں بدھ کو کنزرویٹو پارٹی کے اراکین نے وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں آخری درجے تک پہنچنے کے لیے سنک اور ٹروز کو ووٹ دیا۔ اب ان دونوں میں سے ہی کوئی ایک برطانیہ کے وزیراعظم ہوں گے۔
سروے کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے 730 اراکین میں سے 62 فیصد نے بدھ اور جمعرات کو کہا کہ وہ محترمہ ٹرس کو ووٹ دیں گے اور 38 فیصد رشی سنک کے ساتھ نظر آئے، بقیہ نے کہا کہ وہ ووٹ نہیں دیں گے یا ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ ٹرس کو ملک کے ہر عمر گروپ میں سنک پر برتری حاصل ہے۔