سعودی عرب کے شہر مکہ میں کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ شام کے وقت آسمانی بجلی کلاک ٹاور سے ٹکراتی ہے اور پھر آسمان کو روشن کر دیتی ہے۔Lightning Strike on Mecca clock tower ملہم ایچ نام کے صارف کی جانب سے ایک کلپ آن لائن سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے، جو جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں فلکیات کے اسکالر ہیں۔ انھوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہو لکھا ہے جس کا ترجمہ یہ ہے: "کچھ دن پہلے مکہ مکرمہ میں بارش کے دوران برج السعاء پر آسمانی بجلی گری۔" جمعہ کو شیئر کیے گئے اس ویڈیو کو ٹویٹر پر 1.4 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ کئی ٹویٹر صارفین نے اسے ری ٹویٹ کیا اور اس خوبصورت نظارے پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔
Lightning Strike on Mecca Clock Tower: مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا ویڈیو وائرل - کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی
سعودی عرب کے شہر مکہ میں کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے اور شہر کو شاندار انداز میں روشن کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ جمعہ کو شیئر کیے گئے اس ویڈیو کو ٹویٹر پر 1.4 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ Lightning Strike on Mecca clock tower
مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا ویڈیو وائرل
گذشتہ چند دنوں سے سعودی عرب کے مختلف حصوں میں گرج چمک اور موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ العربیہ کے مطابق، ہمسایہ ملک متحدہ عرب امارات کے کئی حصے کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ بارش کا سامنا کر رہے ہیں۔ یو اے ای کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کے مطابق، جولائی میں تقریباً 30 برسوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ہونے والی بارش کو ہندوستانی مانسون کم ہونے کے نتیجے میں بارش ہو رہی ہے۔