اردو

urdu

ETV Bharat / international

Ben Ferencz Dies نوریمبرگ کے پراسیکیوٹر بین فرینک کا 103 سال کی عمر میں انتقال - بین فرینک کا انتقال

نوریمبرگ ٹرائلز کے آخری زندہ بچ جانے والے پراسیکیوٹر امریکی وکیل بین فرینک کا فلوریڈا کے بوینٹن بیچ میں انتقال ہوگیا۔ وہ 103 سال کے تھے۔ Nuremberg prosecutor Ben Ferencz dies

نوریمبرگ کے پراسیکیوٹر بین فرینک کا 103 سال کی عمر میں انتقال
نوریمبرگ کے پراسیکیوٹر بین فرینک کا 103 سال کی عمر میں انتقال

By

Published : Apr 9, 2023, 12:06 PM IST

واشنگٹن: نازی جنگی مجرموں کے ایک گروپ کے نوریمبرگ ٹرائلز کے آخری زندہ بچ جانے والے پراسیکیوٹر امریکی وکیل بین فرینک کا 103 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ فرینک ہنگری کا تعلق یہودی خاندان سے تھا اور وہ ہارورڈ سے تعلیم یافتہ نیویارک کے وکیل تھے۔ انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے بعد نازی ڈیتھ اسکواڈ کے 22 کمانڈروں کو پھانسی دی تھی۔ وہ 11 مارچ کو 103 سال کے ہو ئے تھے۔ ان کے بیٹے نے ہفتے کے روز این بی سی نیوز کو اپنے والد کی موت کی تصدیق کی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ مسٹر فرینک کا جمعہ کو فلوریڈا کے بائنٹن بیچ میں ایک معاون رہائشی مرکز میں انتقال ہو گیا۔ اخبار نے کہا کہ ان کےلواحقین میں ایک بیٹا، تین بیٹیاں اور تین پوتے پوتیاں ہیں۔ ان کی اہلیہ کا انتقال 2019 میں ہوا۔

این بی سی نیوز کے مطابق، نیورمبرگ ٹرائلز (نومبر 1945 اور اکتوبر 1946 کے درمیان منعقد ہوئے) کے وقت بین فرینک کی عمر 27 سال تھی، اور بعد میں انہوں نے سروائیورس کے لیے معاوضہ حاصل کرنے اور دی ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ نیورمبرگ ٹرائلز کے بارے میں ایک بلاگ چلانے والے سینٹ جان یونیورسٹی کے قانون کے پروفیسر جان بیریٹ کے مطابق، فرینک کا جمعہ کی شام فلوریڈا کے بوینٹن بیچ میں انتقال ہوگیا۔ واشنگٹن میں یو ایس ہولوکاسٹ میوزیم نے بھی ان موت کی تصدیق کی۔ میوزیم نے ٹویٹ کیا، "دنیا نے نسل کشی اور اس سے متعلقہ جرائم کے متاثرین کے لیے انصاف کے حصول میں ایک رہنما کو کھو دیا۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details