لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے جمعہ کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پارلیمنٹ سے نااہلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صدر کے عہدے سے ہٹانے کی مانگ والی ایک درخواست پر سماعت منظوری کرلی۔ اخبار دی ڈان نے یہ اطلاع دی۔ Lahore High Court
دی ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے جمعرات کو ایڈووکیٹ محمد آفاق کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت پر فیصلہ سنایا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فیصلہ سنایا اورپنجاب کے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کونوٹس جاری کیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے مدعا علیہان سےبھی 11 نومبر تک جواب طلب کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق درخواست کی ایک کاپی ڈان ڈاٹ کام کے پاس موجود ہے۔ جواب دہندگان کے طور پرعمران خان، الیکشن کمیشن، حکومت پاکستان اور دیگر کے نام شامل ہیں۔ عدالت میں دلائل میں کہا گیا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 اور پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے مطابق پارٹی کے عہدیداروں کا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق اہل ہونا قانونی اور آئینی تقاضا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کا صدر نہیں ہو سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:Protests in Pakistan عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پورے پاکستان میں احتجاج، عوام میں غم و غصہ
یو این آئی