اردو

urdu

ETV Bharat / international

Special Adviser to King Charles پاکستانی نژاد خاتون شاہ چارلس کی مشیر خاص مقرر - ڈاکٹر زرین روحی احمد

برطانیہ کی شاہی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر زرین روحی احمد کو شاہ چارلس سوم کا مشیر خاص مقرر کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 3, 2023, 7:34 PM IST

لندن:برطانیہ کی شاہی تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر زرین روحی احمد کو شاہ چارلس سوم کا مشیر خاص مقرر کر دیا گیا ہے۔ کسی پاکستانی نژاد کو برطانیہ کی شاہی تاریخ میں پہلی دفعہ بادشاہ کا مشیر خاص مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر زرین روحی احمد کا انتخاب اشتہار کے ذریعے میرٹ پر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر زرین روحی کی بطور مشیر خاص تقرری کی توثیق شاہ چارلس سوم نے کر دی ہے۔

ڈاکٹر زرین برطانیہ میں ملکی اور بین الاقوامی امور کی بہترین ماہرین میں سے ایک ہیں جو شاہ چارلس کے پرائیویٹ سیکرٹری آفس کا حصہ ہوں گی، یہ آفس آئینی، حکومتی اور سیاسی امور کے لیے شاہ چارلس کو مشاورت فراہم کرتا ہے، ان کا عہدہ اسسٹنٹ سیکرٹری کے برابر ہوگا۔ واضح رہے کہ بکنگھم پیلس میں اسسٹنٹ سیکرٹری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ شاہ چارلس نے انتہائی اہمیت کی حامل یہ تقرری برطانیہ کی تمام کمیونٹیز کی حکومتی امور میں شمولیت کی پالیسی کے تحت کی ہے۔ انہوں نے بادشاہی سنبھالنے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ تمام اقلیتوں کے بھی بادشاہ ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانیہ کے بادشاہ کے نئے مشیر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ملکی اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں جو ریاستی معاملات میں برطانوی تاریخ میں تاج پوش سب سے معمر بادشاہ کی مدد کریں گی۔ ڈاکٹر زرین ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار پیشہ ور ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں جیسے سفارت کاری، تعلیم اور صحت میں کام کیا۔ زرین نے ملٹی کلچرلزم میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ اس سے قبل وہ برٹش ایشین ٹرسٹ جیسی باوقار تنظیموں کی سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں، اور کامن ویلتھ ایجوکیشن ٹرسٹ اور رائل کامن ویلتھ سوسائٹی جیسے کئی اداروں کی رکن رہیں۔ ڈاکٹر زرین نے اپنی خدمات کے لیے کئی ایوارڈز حاصل کیے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details