کیف: یوکرین کے یورو-اٹلانٹک انٹیگریشن کے انچارچ وزیر اور نائب وزیر اعظم اولہا اسٹیفنیشینا نے پیر کے روز کہا کہ 11-12 جولائی کے سربراہی اجلاس میں ناٹو کے کم از کم 15 رکن ممالک کی طرف سے فوجی اتحاد میں کیف کی شمولیت پر حمایت کرنے کی امید ہے۔ یوکرین کے اخبار ڈیزرکالو ٹایزنیا نے اسٹیفنیشینا کے حوالے سے کہا کہ اگر ہم 30 نکاتی پیمانے پر یا 31 نکاتی پیمانے پر فیصلہ کرتے ہیں، تو ایسے کم از کم 15 ممالک ہیں جو اس طرح کے فیصلے کی ضرورت کو سمجھتے ہیں"۔
یہ سوال زیر بحث نہیں ہے کہ آیا وہ یوکرین کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں- تمام ممالک یوکرین کی حمایت کرتے ہیں۔ تمام ممالک نے بے مثال تاریخی اور سیاسی فیصلے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناٹو کے یوروپی رکن ممالک کی اکثریت نے اتحاد میں یوکرین کی ممکنہ رکنیت کی حمایت کی ہے کیونکہ یہ اقدام سکیورٹی گارنٹی کے لیے ضروری تھا۔