کولمبیا: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے نیویارک شہر میں کولمبیا یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کیا۔ کولمبیا یونیورسٹی لائبریری میں انہوں نے ہندوستانی دستور کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے پر پھول نچھاور کیے اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو یاد کیا۔ Justice Ramana on Statue of Ambedkar in Columbia۔ جسٹس این وی رمنا نے یونیورسٹی میں اسکالرز لائین علاقہ کا دورہ کیا اور مختلف تفصیلات حاصل کیں۔
کولمبیاہی میں ایک دوسرے پروگرام میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا ہے کہ تلگو صرف ایک زبان نہیں ہے، یہ ایک طرز زندگی اور تہذیب ہے، جسٹس رمنا نے نیو جرسی، امریکہ میں تلگو کمیونٹی آف نارتھ امریکہ کے زیر اہتمام میٹ اینڈ گریٹ پروگرام میں شرکت کی جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں تلگو لوگوں میں سے ایک ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں تقریباً 7 لاکھ تلگو زبان بولنے والے ہیں۔ یہاں رہنے والوں کے عزم کو دیکھتے ہوئے انہیں یقین ہے کہ تلگو قوم کا مستقبل محفوظ ہے۔ Justice Ramana Showered Flowers on the Statue of Ambedkar at Columbia University