واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن US President Joe Biden نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ ایسی ریاستوں میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے جہاں اسقاط حمل پر پابندی عائد کی جائے گی۔ بائیڈن کا یہ بیان سپریم کورٹ کی جانب سے اسقاط حمل Abortion کے لیے آئینی تحفظ کو ختم کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ Joe Biden on Verdict on Abortion
امریکی سپریم کورٹ نے روے بمقابلہ ویڈ کیس میں 50 سال پہلے کے اپنے ہی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسقاط حمل کے لیے آئینی تحفظ کو ختم کر دیا ہے۔ جمعہ کو ہونے والی اس پیش رفت کے ساتھ ہی تقریباً نصف ریاستوں میں اسقاط حمل پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ سیاستدانوں کو ان فیصلوں میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو عورت اور اس کے ڈاکٹر کے درمیان ہیں۔
امریکی صدر نے عدالتی فیصلے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسقاط حمل کے لیے آئینی تحفظ کی وکالت کرنے والوں سے پرامن طریقے سے احتجاج کرنے کی اپیل بھی کی۔ بائیڈن نے وائٹ ہاؤس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، 'آج کا دن عدالت اور ملک کے لیے افسوسناک دن ہے۔' انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کر دوں کہ ملک بھر میں خواتین کی صحت اور زندگی اب خطرے میں ہے۔