جنیوا:سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جمعرات کو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر دوبارہ اٹھانے پر پاکستان کو جواب دیا۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں یونیورسل پیریڈک ریویو (UPR) ورکنگ گروپ کے 41 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا، "جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے ہمیشہ سے بھارت کا اٹوٹ اور لازم و ملزوم حصہ رہے ہیں اور رہیں گے۔ Tushar Mehta at UNHRC
انہوں نے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کے مقابلے میں 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں آنے والی تبدیلی پر بھی روشنی ڈالی۔ مہتا نے کہا، 2019 میں آئینی تبدیلیوں کے بعد، علاقے کے لوگ اب ملک کے دیگر حصوں کی طرح اپنی پوری صلاحیت کو محسوس کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔ تشار مہتا کا یہ ردعمل اس وقت آیا ہے جب پاکستان کے نمائندے نے جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ پاکستانی نمائندے اپنے بیان میں اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے اور خطے میں آزاد مبصرین کی رسائی کو روکنے جسیے مسائل کو اجاگر کیا۔