اردو

urdu

ETV Bharat / international

Sudan Violence جاپان نے سوڈان چھوڑنے کے خواہشمند تمام شہریوں کو نکالا - سوڈان میں تشدد

سوڈان میں شدید لڑائی جاری رہنے کے باعث کئی ممالک نے سوڈانی دارالحکومت خرطوم سے اپنے شہریوں کو نکال لیا ہے۔ وہیں جاپان نے بھی سوڈان چھوڑنے کے خواہشمند اپنے تمام شہریوں کو نکال لیا ہے۔ Japan evacuate citizens from Sudan

جاپان نے سوڈان چھوڑنے کے خواہشمند تمام شہریوں کو نکالا
جاپان نے سوڈان چھوڑنے کے خواہشمند تمام شہریوں کو نکالا

By

Published : Apr 25, 2023, 12:46 PM IST

ٹوکیو:جاپان نے تنازعہ زدہ سوڈان چھوڑنے کے خواہشمند اپنے تمام شہریوں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ جاپانی حکومت نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ وزیر اعظم فومیو کشیدا کے مطابق، سیلف ڈیفنس فورس (ایس ڈی ایف) طیارے سے جاپانی شہریوں کے ساتھ ، آٹھ جاپانی شہریوں نے اپنی فیملی سمیت سوڈان کو چھوڑ دیا ہے۔ سوڈان سے تقریباً 60 جاپانی شہریوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ سوڈانی مسلح افواج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان دارالحکومت خرطوم اور دیگر مقامات پر پرتشدد جھڑپوں نے ایسے حالات پیدا کیے ہیں۔ سوڈان کی وزارت صحت نے کہا کہ پرتشدد جھڑپوں میں 400 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 4000 زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں شدید لڑائی جاری رہنے کے باعث کئی ممالک نے سوڈانی دارالحکومت خرطوم سے اپنے سفارت کاروں اور شہریوں کو نکال لیا ہے۔ وہیں بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم سوڈان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم سوڈان میں پھنسے ہوئے بھارتیوں کی محفوظ نقل و حرکت کے لیے مختلف شراکت دار ممالک کے ساتھ رابطت بھی کر رہے ہیں اور انہیں نکالنا چاہتے ہیں۔ مصر نے سوڈان سے 436 مصری شہریوں کو نکال لیا ہے اور عراق نے اعلان کیا ہے کہ وہ خرطوم سے 14 عراقی شہریوں کو پورٹ سوڈان کے علاقے میں محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ غیر ملکی سفارت کاروں اور اہلکاروں سمیت 150 سے زائد افراد کو سوڈان سے جدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details