نئی دہلی: بھارت نے آج مشرقی لداخ کے سرحدی علاقے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) سے فورسز کے آمنے سامنے سے ہٹنے سے متعلق زیر التوا مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور چین کے تین طرح کے باہمی تعلقات یعنی باہمی احترام، باہمی حساسیت اور باہمی مفادات کا خیال رکھنا اہم ہیں۔Jaishankar meets Chinese Foreign Minister
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے انڈونیشیا کے بالی میں جی 20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر جے شنکر نے مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر زیر التوا مسائل کو جلد حل کرنے پر زور دیا۔ بعض علاقوں میں افواج کے انخلاء کے فیصلے پر عمل درآمد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے تمام بقیہ محاذوں سے افواج کے مکمل انخلاء کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو برقرار رکھا جاسکے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے دو طرفہ معاہدوں اور پروٹوکول اور دونوں وزراء کے درمیان پچھلی بات چیت میں طے پانے والے معاہدے کی مکمل پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔ talks on 'LAC in eastern Ladakh