نئی دہلی/اسٹاک ہوم: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں منعقدہ یوروپی یونین-انڈو پیسفک وزارتی اجلاس سے الگ آٹھ ممالک لاطویا، آسٹریا، فرانس، بیلجیم، رومانیہ، قبرص اور بلغاریہ اور لتھوانیا کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ ڈاکٹر جے شنکر نے جن وزرائے خارجہ کے ساتھ بات چیت کی ان میں لاطویا کے ایڈگر رینکیوکس، آسٹریا کے الیگزینڈر شالن برگ، لیتھوانیا کے گیبریلیئس لینڈسبرگس، فرانس کی کیتھرین کولونا، بیلجیئم کے ہادجا لہبیب، بلغاریہ کے ایوان کونڈوف، رومانیہ کے بوگڈان اوریسکو اور قبرص کے کونسٹنٹینوس کومسنٹینوس شامل تھے۔
ٹویٹس کی ایک سیریز میں ہندوستانی وزیر خارجہ نے آٹھ ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا۔ لیٹوین وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا، 'ہم نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور یوکرین کے تنازع کے نتائج کے بارے میں بات کی۔ اس کے علاوہ کثیر الجہتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔'
انہوں نے آسٹریا کے الیگزینڈر شالنبرگ کے ساتھ ملاقات کے سلسلے میں یوکرین تنازعہ اور ہند-بحرالکاہل پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں فریقوں نے نقل و حرکت اور نقل مکانی کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ڈاکٹر جے شنکر نے مزید کہا، 'جولائی میں باسٹیل ڈے کی تقریبات کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے آنے والے فرانس کے دورے پر بات چیت کی اور فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے ساتھ ملاقات میں ہند-بحرالکاہل اور ٹی-20 پر تبادلہ خیال کیا۔