اردو

urdu

ETV Bharat / international

Hamas Israel War غزہ میں پندرہ سو سے زائد جب کہ اسرائیل میں تیرہ سو ہلاکتیں - ایران نے اسرائیل کو انتباہ دیا ہے

حماس اور اسرائیل کے بیچ جاری جنگ میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں غزہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔ حماس نے اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام لگایا ہے تو اسی بیچ ایران نے اسرائیل کو انتباہ دیا ہے کہ اگر اسرائیل کی بمباری اسی طرح جاری رہی تو اسرائیل کے ساتھ 'دوسرے محاذ' کھل سکتے ہیں۔ Lebanon exodus,Hezbollah, Iran FM

Israels bombardment of Gaza continues
Israels bombardment of Gaza continues

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 7:34 AM IST

Updated : Oct 13, 2023, 11:50 AM IST

یروشلم: حماس اور اسرائیل کے بیچ جاری جنگ ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ اسرائیل لگاتار غزہ پر فضائی حملوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، حماس کے جنگجو بھی حملوں کا جواب دے رہے ہیں ۔غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک 500 بچوں اور 276 خواتین سمیت کم از کم 1,537 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 6,612 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1300 تک پہنچ گئی ہے۔

  • حماس نے اسرائیل پر غزہ میں 'نسل کشی' کا الزام لگایا

حماس نے اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوجی امداد کی پیشکش کرنے والے مغربی ممالک تنازع اور قبضے کا حل تلاش کرنے کے بجائے فلسطینیوں کے قتل عام میں حصہ لے رہے ہیں۔ حماس کے سینیئر اہلکار غازی حماد نے ایک ویڈیو بیان میں کہا، ’’غزہ میں لوگوں کے لیے پناہ حاصل کرنے کے لیے کوئی محفوظ علاقہ نہیں ہے۔‘‘ "ہر علاقہ اور ہر عمارت ممکنہ حملے کی زد میں ہے۔ ہر کوئی بشمول خواتین، بچے، بوڑھے اور یہاں تک کہ معذور افراد اسرائیل کے قتل عام کا نشانہ بن رہے ہیں ۔" حماد نے غزہ پر اسرائیل کے "غیر قانونی اور غیر اخلاقی" محاصرے کی بھی مذمت کی جو ایندھن اور انسانی امداد کو علاقے میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔

  • غزہ حملوں پر اسرائیل کے ساتھ 'دوسرے محاذ' کھل سکتے ہیں: ایران

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اگر غزہ پر اسرائیل کی بمباری جاری رہی تو جنگ "دوسرے محاذوں" پر بھی کھل سکتی ہے - جس کا بظاہر لبنانی گروپ حزب اللہ کا حوالہ ہے۔ امیر عبداللہیان جمعرات کو دیر گئے بیروت پہنچے اور ان کا استقبال لبنانی حکام کے ساتھ حماس اور فلسطینی اسلامک جہاد کے نمائندوں نے کیا۔ انہوں نے اپنی آمد پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "غزہ پر جاری جارحیت، جنگی جرائم اور غزہ کا محاصرہ ، دوسرے محاذوں کو کھولنے کا حقیقی امکان ہے۔"

  • غزہ میں اب 423,000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے محصور علاقے پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کی وجہ سے اب تک 423,000 سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (UNOCHA) نے کہا کہ جمعرات کو دیر گئے غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید 84,444 افراد کا اضافہ ہوا اور اب یہ تعداد 423,378 تک پہنچ گئی ہے۔ UNOCHA نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کی "انتہائی فوری ضروریات" کو پورا کرنے کے لیے 294 ملین ڈالر کی ہنگامی اپیل بھی جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں:حماس اور اسرائیل میں کشیدگی کی اہم وجوہات کیا ہیں؟

  • اسرائیل اور حماس کی جنگ سے جنوبی لبنان میں مائگریشن

اسرائیل کی سرحد کے قریب جنوبی لبنان کے دیہات کے ہزاروں باشندے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ممکنہ جنگ کے خوف کے درمیان اپنے گھر بار چھوڑ رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف اسرائیل کی حمایت کر رہی مغربی طاقتیں ہر محاذ کر سرگرم ہیں۔ اسی بیچ ایکس (سابقہ ٹویٹر) نے بھی حماس سے متعلق تمام اکاؤنٹس کو معطل کر دیا ہے۔

Last Updated : Oct 13, 2023, 11:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details