غزہ:اسرائیل غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تُلا ہوا ہے۔ الاہلی عرب اسپتال پر حملے کے بعد اب غزہ کے شمال میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نے فضائی حملے کئے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 50 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ پناہ گزین کیمپ جبالیہ میں ملبہ تلے کئی لاشیں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، یہاں ملبے کے نیچے سے لاشیں اور زخمی افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔
- اسرائیل نے جبالیہ کیمپ پر حملے کی تصدیق کی:
اسرائیل نے شمالی غزہ میں پناہ گزینوں کے سب سے بڑے کیمپ جبالیہ پر حملے کی تصدیق کی ہے ۔ اسرائیلی ڈفینس فورس کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ لڑاکا طیاروں کے حملے میں حماس کا ایک سینئر کمانڈر ہلاک ہوا ہے جبکہ حماس کا زیر زمین انفراسٹرکچر بھی تباہ ہوا ہے۔
- جبالیہ پناہ گزین کیمپ:
غزہ شہر کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ غزہ کے آٹھ پناہ گزین کیمپوں میں سب سے بڑا کیمپ ہے۔ اقوام متحدہ نے جولائی 2023 میں یہاں کے جو اعداد وشمار پیش کیے ہیں اس کے مطابق اس جبالیہ پناہ گزیںن کیمپ میں ایک لاکھ 16 ہزار فلسطینی پناہ گزین رجسٹر تھے۔ 1948 کی جنگ کے بعد جبالیہ کیمپ میں آباد کاری کا کام شروع ہوا تھا۔ جبالیہ کیمپ ایک چھوٹا لیکن گنجان آباد علاقہ ہے، جو صرف 1.4 مربع کلومیٹر پر محیط ہے، اور زیادہ تر رہائشی عمارتوں پر مشتمل ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جبالیہ میں 16 اسکولوں کی عمارتوں میں 26 اسکول قائم ہیں اور یہاں پناہ گزینوں کے ملیے ایک خوراک کی تقسیم کا مرکز، دو صحت مراکز، ایک لائبریری اور سات پانی کے کنویں ہیں۔
- اسرائیلی جارحیت کے خلاف اٹھتی آوازیں: