غزہ پٹی: اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بیت لحیہ اور غزہ میں بعض فلسطینی گروہوں کے فوجی اڈوں پر بمباری کی جس کے بعد علاقے سے شعلے اور دھویں کے بادل اٹھنے لگے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ آج داغے گئے راکٹوں کے جواب میں، اسرائیل ڈیفنس فورس اس وقت غزہ کی پٹی پر حملے کر رہی ہے۔‘ جبکہ فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ شمالی غزہ میں حماس کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا لیکن اس کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب حفاظتی حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے پر دو روز سے جاری کشیدگی کے بعد سے اسرائیلی فوج نے جنین سے انخلا شروع کر دیا ہے۔ آج صبح تک اسرائیل پر راکٹ حملوں کے اسرائیلی دعوے کے حوالے سے فلسطینی گروپوں میں سے کسی نے اب تک ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔