اسرائیل نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پٹی میں بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 5 سالہ بچی سمیت 8 فلسطینی جاں بحق ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ وہیں القدس بریگیڈ کے کمانڈر، تیسیرالجباری غزہ شہر کے وسط میں واقع فلسطین ٹاور کے ایک اپارٹمنٹ میں تھے، وہ بھی اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے۔
Israeli Strikes On Gaza: غزہ پر اسرائیل کی بمباری، 8 افراد جاں بحق
وہیں القدس بریگیڈ کے کمانڈر، تیسیرالجباری غزہ شہر کے وسط میں واقع فلسطین ٹاور کے ایک اپارٹمنٹ میں تھے، وہ بھی اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: Taliban on Al Qaeda Chief: 'طالبان افغانستان میں القاعدہ رہنما کی موجودگی سے لاعلم تھا'
غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کم از کم 8 افراد جاں بحق ہوئے جن میں الجباری اور ایک پانچ سالہ بچی بھی شامل ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ پورے غزہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور کئی عمارتوں سے دھواں اٹھتے دکھائی دے درہا تھا۔ اسرائیلی جاسوس ڈرون کو محصور علاقے پر منڈلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اسرائیلی فضائی حملے خان یونس، رفح کے جنوبی علاقوں اور الشجاعیہ کے علاقوں پر کئے گئے۔