اردو

urdu

ETV Bharat / international

Israeli soldiers Palestinians مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں دو فلسطینیوں کی موت - اسرائیل فلسطین کشیدگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اسرائیلی افواج اور یہودی آباکاروں کے ہاتھوں بچے اور خواتین سمیت 200 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ فلسطینیوں کے حملے میں 27 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Israeli soldiers kill Two Palestinians in raid on occupied West Bank
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں دو فلسطینیوں کی موت

By

Published : Aug 15, 2023, 10:07 PM IST

رملہ: مغربی کنارے میں جیریکو کے قریب پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران منگل کو ایک نوجوان سمیت دو فلسطینیوں کی موت ہو گئی۔ فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ پناہ گزین کیمپ میں تصادم کے دوران دو دیگر اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے 16 سالہ قصئی الوالجی اور 25 سالہ محمد نجوم کی موت ہوگئی۔ فلسطینی ریڈ کریسینٹ سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تصادم کے دوران دو دیگر فلسطینی زخمی بھی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال میں بھیجا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی کے خلاف فائرنگ کے حملوں میں شامل ہونے کے لئے فلسطینی مطلوبہ محمد ابو العسل کو اسرائیلی سیکیورٹی فورسیز نے آدھی رات کے بعد گرفتار کر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق 12 سے زائد فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جنہوں نے پتھراؤ کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لیے گولیاں چلائیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوجی دو مطلوب مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے علاقے میں داخل ہوئے تھے۔ ان کی فورسز نے جوابی فائرنگ کرکے حملہ کیا جس سے جھڑپ شروع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل ریڈیو نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ جب اسرائیلی فورسز مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے لیے پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئیں تو دو فلسطینی مارے گئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اب تک فلسطینیوں کے مسلسل حملوں کے نتیجے میں 27 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ بچے اور خواتین سمیت 200 سے زیادہ فلسطینی کو اسرائیلی فوجیوں اور یہاں کے یہودی آباد کاروں نے مار ڈالا ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details