اردو

urdu

ETV Bharat / international

Israeli PM Calls Palestinian President: اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی صدر کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی - فلسطینی صدر کی اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات

اسرائیل کے وزیراعظم یائر لاپڈ نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ یائر لاپڈ اسرائیل کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے پچھلے پانچ برس میں فلسطینی صدر کو فون کیا۔ Israeli PM calls Palestinian president

Israeli PM Wishes Palestinian President Abbas on Eid al Adha
اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی صدر کو عید کی مبارکباد دی

By

Published : Jul 9, 2022, 7:08 PM IST

یروشلم:اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے جمعہ کو فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور انہیں عید الاضحی کے تہوار پر مبارکباد دی۔ Israeli PM calls Palestinian president اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے تعاون جاری رکھنے اور امن کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی بات کی۔

وہیں محمود عباس نے یائر لاپڈ کو اسرائیل کا 14واں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔ اسرائیلی وزیراعظم اور فلسطینی رہنما کے درمیان کئی برسوں میں یہ پہلی ٹیلی فون کال ہے اس سے قبل جمعرات کی شام مغربی کنارے کے شہر رملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس کی اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز سے ملاقات ہوئی تھی۔

اسرائیلی وزیر دفاع کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ ایک مثبت ماحول میں منعقد ہوئی۔ دونوں اطراف نے علاقائی، سول اور سکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کے روز بھی اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​عباس کے ساتھ فون کرکے انہیں اور فلسطینی عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد دی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے آنے والے دورے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اسرائیل اور فلسطینی حکام کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے بہت کم ہیں کیونکہ دونوں فریقوں کے درمیان امن مذاکرات 2014 سے تعطل کا شکار ہیں۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details