اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنگ کے بعد فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتے ہیں، نتن یاہو کا امریکہ کو واضح پیغام

Netanyahu on Palestinian State: جنگ کے بعد فلسطینی ریاست کے قیام کی امریکی کوششوں کو جھٹکا لگا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکہ کے جنگ کی شدت کو کم کرنے اور جنگ کے بعد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔

Israeli PM says he has told US he opposes Palestinian state in any postwar scenario
Israeli PM says he has told US he opposes Palestinian state in any postwar scenario

By AP (Associated Press)

Published : Jan 19, 2024, 7:08 AM IST

یروشلم: اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے جمعرات کے روز غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کو کم کرنے یا جنگ کے بعد فلسطینی ریاست کے قیام کے امریکی مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔ ان مطالبات پر نتن یاہو نے وائٹ ہاؤس کی سرزنش کی ہے۔ جنگ کے ابتدائی دنوں میں اسرائیل کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے والے اس کے سب سے بڑے اتحادی امریکہ نے بدگمانی کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے اور نتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ کے بعد، غزہ کے لیے اپنے وژن کو واضح کرے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ، فلسطین کو آزادی کے بغیر اسرائیل کو کبھی بھی "حقیقی سلامتی" حاصل نہیں ہوگی۔ بلنکن کے اس بیان کے بعد ہی اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکہ کی سرزنش کرتے ہوئے جنگ کے بعد فلسطینی ریاست کے قیام کی سختی سے مخالفت کی ہے۔اس ہفتے کے شروع میں، وائٹ ہاؤس نے بھی اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کے لیے غزہ میں فوجی حملے کی شدت کو کم کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ وائٹ ہاوس کے اس مطالبے کو بھی اسرائیل نے ٹھکرا دیا ہے۔ ایک نیوز کانفرنس میں، نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اس وقت تک اپنا حملہ نہیں روکے گا جب تک کہ وہ غزہ میں حماس کو تباہ کرنے اور حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کو وطن واپس لانے کے اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کر لیتا۔ اس دوران نتن یاہو نے اسرائیلی ناقدین کے گروپ کے اہداف کو حاصل نہیں کر پانے والے ان دعووں کو بھی مسترد کر دیا اور کہا کہ جنگ کئی مہینوں تک جاری رہے گی۔ نتن یاہو نے کہا کہ ’’ہم فتح سے کم کسی چیز پر تصفیہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسقاط حمل میں 300 فیصد اضافہ

امریکہ کے جنگ کی شدت کو کم کرنے کے مطالبے کے باوجود جنوبی غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔ غزہ کے صحت کے حکام کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں تقریباً 25,000 فلسطینی ہلاک جبکہ 60 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے علاقے کے 2.3 ملین لوگوں میں سے 80 فیصد سے زیادہ کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details