مغربی کنارے کے شہر حبرون کے قریب حلول قصبے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان ہلاک ہو گیا۔ یہ معلومات خود فلسطینی ڈاکٹروں اور عینی شاہدین کی جانب سے سامنے آئی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ 27 سالہ محمود ابو احیر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔یہ اس وقت ہوا جب شہر میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کردی۔Israeli army kills Palestinian youth
بیان میں کہا گیا کہ پانچ دیگر زخمی ہوئے۔ پانچ زخمیوں کو حبرون کے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ جمعرات کی صبح فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ حلول میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان اس وقت جھڑپیں ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے شہر پر دھاوا بول دیا اور کرنسی ایکسچینج کی متعدد دکانوں پر چھاپہ مارنے لگے۔اس واقعے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔