شام کے دارالحکومت دمشق کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی راکٹ حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاہم زیادہ تر میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔ یہ اطلاع شامی وزارت دفاع نے دی۔ شام میں حکومت کے حامی ٹی وی چینل الاخباریہ نے بتایا کہ شامی فضائی دفاع دمشق کے علاقے میں دشمن کے حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہاں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔Israeli missile strike in capital of Syria
شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا، ’’جمعہ کو تقریباً 23.01 بجے (مقامی وقت)، اسرائیل نے دمشق کے جنوب میں بعض مقامات پر شام کے زیر قبضہ گولان سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے حملہ کیا‘‘۔ بیان میں یہ بھی کہا، ہمارے فضائی دفاعی نظام نے اس کا جواب دیا اور بیشتر میزائلوں کو مار گرایا۔ اس حملے میں تین افراد ہلاک اور کچھ بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ''اسرائیلی دشمن نے جارحیت کی، جس کے نتیجے میں تین شہید اور کچھ مادی نقصان ہوا''۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے تین افراد فوجی افسران تھے اور فضائی دفاعی عملے کے چار دیگر ارکان زخمی ہوئے۔ مانیٹر نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں دمشق کے قریب ایرانی ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔