اردو

urdu

ETV Bharat / international

Israel Palestinian Agreements اسرائیلی وزارتی اتحاد دوطرفہ امن معاہدے سے دستبردار ہونے والا ہے، فلسطینی حکام - اسرائیل فلسطین معاہدے

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اور نوم پارٹی نے اتوار کے روز ایک اتحادی معاہدے پر دستخط کیے، جس سے نیتن یاہو اسرائیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ دائیں بازو کی حکومت بنانے کی امید کے ایک قدم کے قریب پہنچ گئے۔ israeli ministerial coalition bilateral deals

اسرائیلی وزارتی اتحاد دوطرفہ امن معاہدے سے دستبردار ہونے والا ہے، فلسطینی حکام
اسرائیلی وزارتی اتحاد دوطرفہ امن معاہدے سے دستبردار ہونے والا ہے، فلسطینی حکام

By

Published : Nov 28, 2022, 12:07 PM IST

رام اللہ:اسرائیلی وزارتی اتحاد نے بین الاقوامی سرپرستی میں دستخط کیے گئے دو طرفہ امن معاہدے کو ختم کرنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ فلسطینی صدارتی ترجمان نبیل ابو رودینہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل میں اعلان کردہ معاہدوں اور مفاہمتوں نے "بین الاقوامی قراردادوں کے لیے ایک بڑا چیلنج اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا ایک نیا مرحلہ طے کیا ہے۔" israeli ministerial coalition bilateral deals

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اور نوم پارٹی نے اتوار کے روز ایک اتحادی معاہدے پر دستخط کیے، جس سے نیتن یاہو اسرائیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ دائیں بازو کی حکومت بنانے کی امید کے ایک قدم کے قریب پہنچ گئے۔ نیتن یاہو نے جمعہ کو وزیر داخلہ سیکورٹی کا عہدہ سنبھالنے کے لیے ایتمار بین گویر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ عہدہ عوامی سلامتی کے وزیر کا ایک توسیعی ورژن ہوگا، جس کے تحت بین گویر پولیس اور نیم فوجی سرحدی پولیس کے انچارج ہوں گے جو فلسطینی آبادی والے علاقوں میں فوجی دستوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Palestinian PM فلسطینی وزیراعظم نے یورپ سے اسرائیلی وزراء کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا

ترجمان ابو رودینہ نے کہا کہ فلسطینی سرزمین پر تعمیر کی جانے والی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کی کسی بھی اسرائیلی کوشش کومسترد اور اس کی مذمت کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ "اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 واضح طور پر اعلان کرتی ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تمام بستیاں غیر قانونی ہیں۔"

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details