اردو

urdu

ETV Bharat / international

Israeli Military Raids in Jenin جنین پر اسرئیل کا فوجی آپریشن جنگی جرائم کے زُمرے میں آتا ہے، اقوامِ متحدہ - جنین پر اسرئیل کے فضائی حملے

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریئس کا کہنا ہے کہ ’جنین پر اسرئیل کے فضائی حملے جنگی جرائم کے زُمرے میں آتے ہیں اور فضائی حملے قانون نافذ کرنے والے آپریشن سے مطابقت نہیں رکھتے‘۔ اس کے باوجود بھی اسرائیل کے خلاف عالمی پیمانے پر کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کا خون روز بہہ رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 7, 2023, 10:04 PM IST

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اسرائیل عالمی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے۔ انہوں نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس فلسطین میں تشدد کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انٹونیو گوٹیریئس کا کہنا ہے کہ جنین پر اسرئیل کے فضائی حملے جنگ جرائم کے زُمرے میں آتے ہیں، فضائی حملے قانون نافذ کرنے والے آپریشن سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اقوامِ متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے اسرائیل میں بین الاقوامی حفاظتی فورس بھجوانے کا مطالبہ کر دیا۔ جس پر انٹونیو گوٹیریئس نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اسرائیلی حکومت اس سے اتفاق کرے گی بلکہ ایسا طریقہ اختیار کیا جائے جس سے فلسطینی شہریوں کو تحفظ ہوسکے۔

وہیں دوسری جانب حکومتِ فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے زیر قبضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر جینن میں دو روز تک جاری رہنے والے حملوں میں سینکڑوں مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ فلسطینی کابینہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کا نشانہ بننے والے جینن مہاجر کیمپ میں تعمیراتی امور کے دائرہ عمل میں حکومت کی جانب سے نقصانات کا تعین کرنے والی ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کا جائزہ وزیراعظم محمد عشطیہ کی قیادت میں یکجا ہونے والی کمیٹی نے لیا، جس کے مطابق حملوں کے نتیجے میں جنین میں 4 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور 25 عمارتوں کو معمولی اور بھاری سطح کا نقصان پہنچا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جنین میں اسرائیل کے حملے میں 250 مکانات کے ساتھ ساتھ 150 سرکاری اور نجی تنصیبات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ جنین میں ایک مسجد میں بھی تخریب کاری ہوئی ہے۔اعلان میں وزیر اعظم عشطیہ کے بیان کو بھی جگہ دی گئی ہے، اس کے مطابق "جینن شہر اور جینن مہاجر کیمپ کے شہریوں کے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنے تمام تر امکانات کو بروئے کار لائیں گے۔"

یہ بھی پڑھیں:

عشطیہ نے بتایا کہ اسرائیل کے معصوم انسانوں کا قتل کرنے، گرفتار کرنے اور نقل مکانی پر مجبور کرنے سمیت بنیادی ڈھانچے، مکانات اور سہولیات کی تباہی کا موجب بننے والے حملوں کے برخلاف علاقے کے عوام نے مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیراعظم مزید کہا کہ انہوں نے ایک تکنیکی ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ حملوں سے تباہ ہونے والے علاقے کے رہائشیوں کی فوری ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور تعمیر نو کے عمل کا جائزہ لیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ تکنیکی ٹیم اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے 3 جولائی کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر شروع کیے گئے اور تقریباً 48 گھنٹے تک جاری رہنے والے حملوں نے خطے میں وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں کیں۔ حملوں میں 4 بچوں سمیت 12 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور تقریباً 120 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 20 کی حالت تشویشناک ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details