نابلس: اسرائیل کی طرف سے مسلسل جارحیت جاری ہے اور اسرائیلی فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اسی کڑی میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔Israeli forces kill Palestinian Youth
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیل فوج کی فلسطینیوں پر فائرنگ سے 18 سالہ فلسطینی نوجوان ہلاک ہو گیا، جب کہ 30 زخمی ہو گئے۔
فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ جمعرات کی صبح جھڑپوں میں کم از کم 30 فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں سے چار کو اسرائیلی فوج نے براہ راست گولیاں ماریں، جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔ فلسطینی طبی ماہرین نے ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت اٹھارہ سالہ وسیم نصر خلیفہ کے نام سے کی ہے، جو مغربی کنارے کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ بلاتہ سے تھا۔