مغربی کنارے West Bank کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں Israeli forces نے بدھ کی صبح ایک فلسطینی کو ہلاک کردیا Israeli Forces Kill Palestinian جب کہ 31 دیگر زخمی ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کے روز بتایا کہ "34 سالہ نوجوان محمد حسن عساف اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے نابلس شہر پر جارحیت کے دوران سینے میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔" وزارت کے مطابق، عساف فلسطینی اتھارٹی کی کمیٹی کے قانونی مشیر تھے۔ جب سے اسرائیل کے اندر حملوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے اس کے بعد سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلسل اسرائیلی فوجی چھاپے مار رہے ہیں اور فلسطینوں کو گرفتار کررہے ہیں، جس کی وجہ سے اسرائیلی فوج کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے اور احتجاج کے دوران کئی مرتبہ خونی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، ہر روز اسرائیلی فوج کی جارحیت کے شکار فلسطینی ہورہے ہیں۔
طبی تنظیم کے مطابق، اسرائیلی فوج نے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 5 بجے نابلس کے جنوب میں واقع بیتا اور لبن الشرقیہ پر چھاپہ مارا۔ فوج نے نابلس کے مشرق میں واقع دیہات عریف اور بلتہ پر بھی چھاپہ مارا جہاں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر عساف کی ہلاکت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ لیکن اس نے پہلے بھی کہا تھا کہ اسرائیلی فوجی نابلس اور مغربی کنارے کے دیگر شہروں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
تاہم فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز فلسطینی کارکنوں کی گرفتاری کے لیے مغربی کنارے کے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں روزانہ چھاپے مارتی ہیں۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں گزشتہ تین ہفتوں سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ اسرائیل نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران اسرائیل میں چار حملوں کے بعد مغربی کنارے میں چھاپوں اور گرفتاریوں کو تیز کر دیا ہے، جن کاروائی میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں گزشتہ ہفتے تل ابیب کے مرکز میں فائرنگ بھی شامل تھی۔