رملہ: فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے ساتھ جنین میں جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نو عمر جاں بحق ہو گیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 17 سالہ عدی طراد صلاح کو اسرائیلی فوجیوں نے جنین کے علاقے کفر ذان میں گولیوں کا نشانہ بنایا۔Israeli forces kill Palestinian in latest occupied West Bank raid
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ میجر بار فلاح کے قاتلوں کے گھروں کی تلاش میں مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں کر رہی ہیں۔ اسرائیلی فوجی میجر کو جنین کے جلامہ چیک پوائنٹ کے قریب قتل کیا گیا تھا۔ اس کارروائیوں میں دو فلسطینی مزاحمت کار احمد عابد اور عبدالرحمٰن عابد بھی جاں بحق ہوئے تھے۔