شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں چار فوجی مارے گئے اور دیگر تین زخمی ہوگئے ۔شام کے وزارت دفاع نے ایک بیان میں بدھ کو یہ معلومات دی۔
وزارت نے ٹیلی گرام پیغام میں کہا،’’دارالحکومت دمشق میں منگل کو دیر رات اسرائیلی فوجیوں کے فضائی حملے میں چار فوجی مارے گئے جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے اور اس دوران کچھ سامان بھی تباہ ہوگیا۔‘‘
اس سے پہلے،شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا نے بتایا کہ شامی فضائی دفاعی نظام نے دمشق پر حملے کو روکنے کی کوشش کی۔