اسرائیل نے پیر کو اپنے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ ترکی کا سفر نہ کریں، ایرانی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہ وہ گزشتہ ہفتے ایران کی پاسدارانِ انقلاب نامی فورس کے ایک کرنل حسن سید خدائی کے قتل کا بدلہ لیں گے۔Israel Warns Against Travel to Turkey
اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل کاؤنٹر ٹیر رازم بیورو نے ایک اپڈیٹ میں کہا ہے کہ تہران ترکی میں اسرائیلی سیاحوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، کیونکہ ترکی ایک ایسا ملک ہے جس میں اس وقت اسرائیلیوں کے لیے بہت زیادہ خطرہ ہے۔ بیورو نے کہا کہ "ترکی میں اسرائیلیوں کے لیے ایک ٹھوس خطرہ پیدا ہوا ہے، اور مزید کہا کہ ایران کی سرحد سے متصل اضافی ممالک میں بھی خطرے برقرار ہیں۔