اردو

urdu

ETV Bharat / international

Hamas Israel War اسرائیل نے غزہ پٹی پر زمینی حملے کا منصوبہ ملتوی کیا

اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی کاروائی کو فی الحال ملتوی کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ اسرائیل بھلے ہی اس کی وجہ خراب موسم بتا رہا ہے لیکن ایران اور حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی حملے کی صورت میں دوسرے کئی محاذ کھلنے کی دھمکیوں کو اس کی ایک وجہ مانا جارہا ہے۔ Iran,Hizbullah,American News Paper New York Time

Israel postpones planned ground attack on Gaza Strip
Israel postpones planned ground attack on Gaza Strip

By UNI (United News of India)

Published : Oct 16, 2023, 6:42 AM IST

Updated : Oct 16, 2023, 10:10 AM IST

غزہ:اسرائیلی فوج نے اس ہفتے کے آخر میں غزہ پٹی میں زمینی کارروائی کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن موسم کی خرابی کے باعث اتوار کو اسے کچھ دنوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ امریکی اخبار 'نیو یارک ٹائمز' نے یہ معلومات تین سینئر اسرائیلی فوجی افسران کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دی۔ منصوبے کے مطابق اسرائیلی فورسز کو غزہ شہر پر قبضہ کرنے اور انکلیو کی موجودہ قیادت کو تباہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میں ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ساتھ ٹینکوں، سیپرز اور کمانڈوز کی شرکت کی امید تھی۔
نیویارک ٹائمز نے حماس کے ایک اہلکار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کے جنگجو اپنی طرف سے غزہ شہر میں کئی چھپی ہوئی زیر زمین سرنگوں سے اچانک نکل کر اسرائیلی فوجیوں پر پیچھے سے حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس سے قبل امریکی تحقیقاتی صحافی سیمور ہرش نے کہا تھا کہ اسرائیل جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشن (جے ڈی اے ایم) گائیڈنس کٹس سے لیس بموں کے ذریعے غزہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس سے شہر مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کیلئے ’مکمل طور پر تیار ہیں‘: حزب اللہ
خیال ر ہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر زبردست راکٹ حملہ کیا تھا۔ اس کی وجہ سے اسرائیل کو اگلے دن جنگ کا اعلان کرنے اور جوابی حملے کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اسرائیل اور فلسطین میں کشیدگی بڑھنے کے باعث ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں اور ہزاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Last Updated : Oct 16, 2023, 10:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details