اردو

urdu

ETV Bharat / international

Israel kills Palestinian مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی جارحیت جاری، ایک فلسطینی جان بحق - اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی جاں بحق

فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان امیر بستامی شہید اور چار فلسطینی زخمی ہو گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 13, 2023, 9:12 PM IST

اسرائیلی فوجیوں کی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے ایک فلسطینی جان بحق ہوگیا۔ محاصرے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے گولیوں اور دستی بم کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے زیر محاصرہ غزہ پر بمباری بھی کی گئی ہے۔ فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے امیر بستامی شہید اور چند افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق نابلس کے ایک مکان کا محاصرہ کرنے والی اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی۔ محاصرے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے اصلی گولیوں اور دستی بم کا استعمال کیا۔

دوسری جانب اسلان عینی، ایک فلسطینی مسلح گروہ نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے نابلس پر چھاپے کے دوران اسرائیل فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کی ہے۔ اس دوران بتایا گیا کہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کے ابو دیس محلے پر اسرائیلی فوج کے چھاپے میں کاک چڑھائی گئی دھات کی گولیوں سے 4 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ابو دِیس محلے پر چھاپہ مارنے والی اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو فائرنگ کے ساتھ ساتھ آنسو گیس اور بلاسٹ بموں سے جواب دیا۔

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 فلسطینی زخمی ہوئے، 59 آنسو گیس سے متاثر ہوئے، اور 8 افراد کے جسم کے مختلف حصے بلاسٹ بموں کی وجہ سے جل گئے۔ دریں اثنا اسرائیلی فوج کے ترجمان آویخائی آدرائی نے بتایا کہ آج علی الصبح غزہ کی پٹی پر بمباری کی گئی ہے جس سے متعلق اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہےکہ یہ کاروائی فلسطینی علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد جواباً کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترجمان نے بتایا کہ آج علی الصبح غزہ کی پٹی پر کئی دھماکے ہوئے ہیں تاہم ان میں اب تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کی خفیہ ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں، ان مقامات پر حماس نے راکٹوں کی تیاری کے لیے بارود جمع کر رکھا تھا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ حملے گزشتہ ہفتے کے روز غزہ کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی حکام نے غزہ کی پٹی سے کسی بھی راکٹ حملے کی تصدیق نہیں کی ہے البتہ فلسطینی صلیب احمر کا کہنا ہےکہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید ہوا ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details