اردو

urdu

ETV Bharat / international

Israel Hamas War وزیراعظم مودی کی فلسطینی صدر سے بات چیت، غزہ کے ہسپتال میں شہریوں کی اموات پر اظہار تعزیت - اسرائیل فلسطین مسئلہ پر بھارت

اسرائیل حماس جنگ کے درمیان وزیراعظم مودی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بات چیت کرکے غزہ کے الاحلی ہسپتال میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور اسرائیل فلسطین مسئلہ پر بھارت کے دیرینہ اصولی موقف کا اعادہ بھی کیا۔ PM Modi speaks to Palestinian President

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 7:49 PM IST

Updated : Oct 19, 2023, 7:58 PM IST

نئی دہلی: اسرائیل حماس جنگ کا آج تیرہواں دن ہے۔ جنگ میں اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ دو روز قبل اسرائیل نے غزہ کے ایک اسپتال پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 500 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ جاری جنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو فلسطین کے صدر سے فون پر بات کی اور غزہ کے اسپتال میں پیش آنے والے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس تعلق سے ایکس پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ جس میں وزیراعظم نے لکھا ہے کہ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بات کی۔ غزہ کے اسپتال میں شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔ انھوں نے مزید لکھا کہ ہم فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجتے رہیں گے۔ لیکن ساتھ ساتھ وزیراعظم نے دہشت گردی، تشدد اور خطے میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور یہ بھی کہا کہ اسرائیل فلسطین مسئلہ پر بھارت کے دیرینہ دو ریاستی اصول کے موقف پر قائم ہے۔

اس سے قبل وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ بھارت ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتا ہے۔ ہم مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی اصول پر یقین رکھتے ہیں۔ غزہ اور فلسطین کی مدد کے معاملے پر ارندم باغچی نے کہا کہ 2000 سے 2023 تک ہندوستان نے فلسطین کی مسلسل مدد کی ہے۔ بھارت کی طرف سے 29.5 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز غزہ کے اسپتال پر حملے میں جانی نقصان پر صدمے کا اظہار کیا تھا اور کہا کہ جاری تنازعہ میں شہری ہلاکتوں میں ملوث افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ مودی نے ایکس پر لکھا کہ غزہ کے الاہلی ہسپتال میں جانوں کے المناک نقصان پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہماری دلی تعزیت ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاری تنازعہ میں شہریوں کی ہلاکتیں ایک سنگین اور مسلسل تشویش کا معاملہ ہے۔ جو لوگ ملوث ہیں انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ غزہ کے اسپتال ہونے والے اسرائیلی حملے میں تقریباً 500 فلسطینی جاں بحق ہوگئے تھے۔ جس کی بین الاقوامی سطح پر شدید مذمت ہوئی ہے۔ فلسطینی حکام نے اسپتال میں ہونے والے دھماکے کے لیے اسرائیلی فضائی حملوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جب کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ عسکریت پسند گروپ فلسطینی اسلامی جہاد کی جانب سے غزہ سے داغے گئے راکٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔

Last Updated : Oct 19, 2023, 7:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details