اردو

urdu

ETV Bharat / international

Israel Hamas War Live Updates اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، اکیانوے بچوں سمیت چار سو چھتیس فلسطینی جاں بحق - حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی

Israel-Hamas war
Israel-Hamas war

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 7:15 AM IST

Updated : Oct 9, 2023, 12:57 PM IST

12:41 October 09

غزہ میں 123,000 سے زیادہ بے گھر ہوئے:اقوام متحدہ

  • اقوام متحدہ کے مطابق، فلسطینی جنگجوؤں اور اسرائیل کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے غزہ پٹی میں 123,000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
  • اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے او سی ایچ اے نے کہا کہ غزہ میں 123,538 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر خوف، تحفظ کے خدشات اور اپنے گھروں کی تباہی کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں۔

12:27 October 09

UNRWA کا کہنا ہے کہ وہ 74,000 بے گھر لوگوں کو پناہ دے رہا ہے۔

  • فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونے والے افراد کی تعداد راتوں رات تقریباً 74,000 تک پہنچ گئی ہے۔
  • ایجنسی نے کہا ہے کہ بے گھر افراد اب UNRWA کی 64 پناہ گاہوں میں ہیں، جن کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ بشمول شہری علاقوں کے کئی مقامات پر شدید گولہ باری اور فضائی حملے جاری ہیں،
  • "UNRWA ٹیمیں خاندانوں کو پناہ اور صاف پانی فراہم کر رہی ہیں۔ UNRWA کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خوراک، حفظان صحت کی کٹس فراہم کرائی جارہی ہیں۔۔
  • اس میں مزید کہا گیا ہے کہ : " بشمول لڑائی کے دوران شہریوں کو ہر وقت تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، اسکول اور دیگر شہری انفراسٹرکچر، بشمول پناہ دینے والوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔"

12:19 October 09

اقوام متحدہ میں اسرائیلی اور فلسطینی نمائندوں میں لفظی جنگ

  • عالمی رہنما اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری بحران کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں، لیکن اسرائیل اور فلسطین کے نمائندے اقوام متحدہ میں سخت الفاظ استعمال کرتے نظر آئے۔
  • اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد اردان نے حماس پر جنگی جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ "حماس کے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کر دیا جائے"، انھوں نے گروپ کو "وحشی" قرار دیا۔
  • اس کے جواب میں، اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیلی "ناکہ بندی اور حملوں" سے کچھ حاصل نہیں ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ "کسی کو بھی اسرائیل کو تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے کچھ نہیں کہنا چاہیے اور نہ ہی کچھ کرنا چاہیے یہ پوری فلسطینی آبادی کو سزا دینے کے مترادف ہے۔

12:10 October 09

متحدہ عرب امارات نے شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا، حماس کے حملوں کو سنگین اشتعال انگیزی قرار دیا

  • متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ پٹی کے قریب اسرائیلی قصبوں اور دیہاتوں پر حماس کے حملوں کے ساتھ ساتھ آبادی کے مراکز پر ہزاروں راکٹ داغے جانے کو ایک "سنگین اشتعال انگیزی " قرار دیا ہے۔
  • سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزارت ان رپورٹوں سے حیران ہے کہ اسرائیلی شہریوں کو ان کے گھروں سے یرغمال بنا کر اغوا کیا گیا ہے۔"
  • دونوں طرف کے شہریوں کو ہمیشہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت مکمل تحفظ حاصل ہونا چاہیے اور انہیں کبھی بھی تنازعات کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔:یو اے ای
  • وزارت خارجہ نے "دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کو کم کریں اور اس گھناؤنے تشدد کو پھیلانے سے گریز کریں جس کے المناک نتائج شہریوں کی زندگیوں اور سہولیات کو متاثر کریں"۔

11:51 October 09

میوزک فیسٹیول میں سینکڑوں افراد ہلاک: ریسکیو سروس

  • اسرائیلی ریسکیو سروس زکا، کا کہنا ہے کہ اس نے اتوار تک تقریباً 260 لاشوں کو ایک ٹیکنو میوزک فیسٹیول سے نکالا ہے ، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔
  • ریسکیو سروس نے مزید کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی توقع تھی۔
  • سوشل میڈیا اور اسرائیلی خبر رساں اداروں کی طرف سے نشر ہونے والی ویڈیو میں فیسٹول میں شریک ہونے والے درجنوں کو گولیوں کی آواز آنے پر کھلے میدان میں بھاگتے ہوئے دکھایا گیا۔ بہت سے لوگ قریبی پھلوں کے باغات میں چھپ گئے یا انھیں گولی مار دی گئی۔

11:47 October 09

اسرائیل حماس جنگ کے بعد خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں میں اضافہ شروع

  • ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4.7 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے جب کہ دوران ٹریڈنگ برطانوی خام تیل برینٹ خام تیل کی قیمت 86.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
  • اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت88 ڈالر 39 سینٹ ہوگئی۔

11:30 October 09

چین سے ملے ردعمل سے امریکی سینیٹ لیڈر شومر مایوس

  • امریکی سینیٹ کے رہنما چک شومر کا کہنا ہے کہ انہیں چین کی وزارت خارجہ کے اس بیان سے مایوسی ہوئی ہے جس میں چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی کے ساتھ ملاقات میں اس مشکل وقت میں اسرائیل کے لیے ہمدردی یا حمایت کا اظہار نہیں کیا گیا۔
  • شومر بیجنگ میں ہیں،انھوں نے اپیل کی کہ "میں آپ اور چینی عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اسرائیلی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان بزدلانہ اور حملوں کی مذمت کریں۔"

11:26 October 09

اب تک 2,382 افراد زخمی ہوئے ہیں:اسرائیل

  • اسرائیل کی وزارت صحت نے جاری تشدد میں زخمی ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 2,382 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں
  • وزارت نے مقامی میڈیا کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ ان میں سے 22 کی حالت تشویشناک ہے اور 345 شدید زخمی ہیں۔

11:22 October 09

حماس کے ساتھ جنگ میں توقع سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے: اسرائیل

  • اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کے باہر سات سے آٹھ مقامات پر حماس کے جنگجوؤں سے لڑ رہی ہے۔
  • رچرڈ ہیچٹ نے صحافیوں کے ساتھ ایک بریفنگ میں بتایا کہ "معاملات کو دفاعی، حفاظتی انداز میں واپس لانے میں ہماری توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔"

10:58 October 09

غزہ کے 500 سے زائد اہداف کو راتوں رات نشانہ بنایا: اسرائیلی فوج

  • اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے راتوں رات غزہ پٹی میں "500 سے زیادہ اسٹریٹجک اہداف" پر حملہ کیا ہے۔
  • اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر کہا کہ لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹروں نے اسلامی جہاد اور حماس کے ٹھکانوں پر حملوں میں حصہ لیا۔

10:44 October 09

تل ابیب کے لیے امریکی امداد اسرائیل کی ’حوصلہ افزائی‘ کے سوا کچھ نہیں: حماس

  • امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے فلسطینی گروپ حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کو اضافی مدد فراہم کرنے کے فیصلے پر حماس نے اپنا رد عمل دیا ہے۔
  • حماس نے امریکہ کی اسرائیل کے لیے امداد کو صہیونی فوج کی حوصلہ افزائی کی کوشش قرار دیا۔
  • حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ امریکی امداد کا اعلان فلسطینیوں کے خلاف "جارحیت میں حقیقی شرکت" کے مترادف ہے۔
  • حازم قاسم نے کہا کہ یہ امداد اسرائیلی قابض فوج کے حوصلے بحال کرنے کی امریکی کوشش ہے جو " فلڈ الاقصیٰ " آپریشن کے بعد شکست خوردہ ہوچکی ہے
  • حازم قاسم نے کہا کہ یہ امداد فلسطینی عوام یا مزاحمتی قوتوں کو خوفزدہ نہیں کرے گی۔

10:36 October 09

تھائی لینڈ کے 12 شہری اسرائیل میں مارے گئے

  • تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل میں جاری جنگ میں 12 تھائی شہری ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔
  • کنچنا پاتراچوکے نے صحافیوں کو بتایا کہ گیارہ دیگر افراد کو یرغمال بنایا گیا ہے۔
  • انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل میں تمام تھائی شہریوں کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

10:35 October 09

غزہ میں ’نان اسٹاپ بمباری‘

  • اسرائیلی فورسز نے گزشتہ چند گھنٹوں میں محصور فلسطینی انکلیو پر اپنی بمباری تیز کر دی ہے۔
  • غزہ کا آسمان اسرائیلی لڑاکا طیاروں اور ڈرونز سے بھرا ہوا ہے۔ غزہ کی پٹی کے کچھ قصبوں، خاص طور پر بیت حنون میں، ایک گھنٹے سے زائد تک نان اسٹاپ بمباری دیکھی گئی،
  • "ہلاکتوں کی صحیح تعداد واضح نہیں ہے کیونکہ طبی ٹیمیں متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں،فلسطینی گروہوں نے بھی جنوبی اسرائیل میں راکٹ داغے ہیں۔

10:23 October 09

آئی ڈی ایف نے ہلاک ہونے والے مزید 16 فوجیوں کے نام جاری کر دیے

  • آئی ڈی ایف نے غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے مزید 16 فوجیوں کے نام جاری کر دیے۔
  • مہلوک اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی سرکاری تعداد 73 ہوگئی ہے۔
  • گزشتہ روز حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی کے دوران جنوبی اسرائیل میں ہلاک ہونے والے مزید 16 فوجیوں کے نام جاری کئے گئے۔

09:49 October 09

ایشیائی ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں

  • ایشیا کی کئی ایئر لائنز نے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
  • چین اور اسرائیل کے درمیان پرواز کرنے والی واحد چینی ہینان ایئرلائن نے پیر کو شنگھائی اور تل ابیب کے درمیان پروازیں منسوخ کر دیں، جبکہ کیتھے پیسفک نے بھی منگل کو ہانگ کانگ اور تل ابیب کے درمیان اپنی پروازیں منسوخ کر دیں۔
  • کورین ایئر نے پیر کو بندرگاہی شہر انچیون اور تل ابیب کے درمیان اپنی پرواز منسوخ کر دی۔

09:40 October 09

حماس کے حملوں میں فوجی افسر اور اہلکاروں سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی ہے

  • اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 7 سو سے اوپر چلی گئی ہے۔
  • اسرائیل میں زخمیوں کی تعداد 22 سو سے زیادہ بتائی جارہی ہے، جس میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
  • حماس کی جانب سے کیے گئے’الاقصی فلڈ آپریشن‘ میں مرنے والوں میں سینیئر فوجی افسر سمیت 50 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔
  • حماس کی جانب سے اسرائیلی فوجی اڈے پر حملے کی نئی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
  • حماس کی ایک اور کارروائی کے دوران عسقلان شہر میں 15 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔
  • اسرائیل کے 8 شہروں میں اب بھی اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
  • دعویٰ کیا گیا ہے کہ 100 سے زائد یرغمال بنائے گئے اسرائیلی غزہ میں حماس کی تحویل میں ہیں۔

09:14 October 09

سلامتی کونسل اسرائیل حماس جنگ سے متعلق بیان پر متفق ہونے میں ناکام

  • اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بند دروازوں کے پیچھے ہوا لیکن مشترکہ بیان کے لیے اتفاق رائے حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
  • امریکہ نے کونسل کے 15 ارکان سے حماس کی سخت مذمت کرنے کا مطالبہ کیا، لیکن سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ روس کی قیادت میں ارکان فلسطینی مسلح گروپ کی مذمت کے بجائے وسیع تر توجہ کی امید کر رہے ہیں۔
  • کونسل نے تقریباً 90 منٹ تک ملاقات کی اور اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے امن مندوب ٹور وینس لینڈ کی بریفنگ سنی۔

09:05 October 09

*ایران کا کہنا ہے کہ وہ حماس کی کارروائی میں ملوث نہیں ہے

ایران نے حماس کی طرف سے اسرائیل کے اندر شروع کیے گئے حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم فلسطین کی غیر متزلزل حمایت میں پرزور طور پر کھڑے ہیں، تاہم ہم فلسطین کے ردعمل میں شامل نہیں ہیں کیونکہ یہ فیصلہ صرف اور صرف فلسطین نے لیا ہے۔" بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطین کی طرف سے اٹھائے گئے پرعزم اقدامات سات دہائیوں کے جابرانہ قبضے اور ناجائز صیہونی حکومت کے گھناؤنے جرائم کے خلاف مکمل طور پر جائز دفاع ہیں۔

08:56 October 09

جنوبی اسرائیل میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے

الجزیرہ کے مطابق، حماس کے جنگجوؤں اور اسرائیلی افواج کے درمیان جنوبی اسرائیل میں کرمیا کے کبوتز میں، اشکیلون کے شہروں اور سڈروٹ ان تین اہم علاقوں میں ایک آرمی کمانڈر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورسز کو حماس کے زیر قبضہ مقامات کو واپس لینے کے لیے لایا گیا ہے۔

08:53 October 09

غزہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی امدادی ادارے کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں اور گھروں اور اپارٹمنٹ کی عمارتوں کو نشانہ بنانے والے گولہ باری سے غزہ میں تقریباً 123,538 فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے اپنی تازہ ترین بیان میں کہا کہ اپنے گھروں سے بھاگنے پر مجبور ہونے والے بہت سے لوگ ساحلی علاقے کے 64 اسکولوں میں پناہ لے رہے ہیں۔اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والی قابل ذکر عمارتوں میں چار بڑے ٹاورز شامل ہیں جن میں رہائشی یونٹس کی متعدد منزلیں ہیں، مجموعی طور پر 159 ہاؤسنگ یونٹ تباہ ہوئے ہیں جبکہ 1,210 کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

08:17 October 09

اسرائیلی اسٹاک مارکیٹ ویلیو میں 20 بلین ڈالر کی کمی، شیکل 7 سالوں کی کم ترین سطح پر پہنچا

اسرائیل پر حماس کے بڑے پیمانے پر حملے کے بعد تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس کے نقصانات 4 فیصد کمی کے ساتھ کھلنے کے بعد 6 فیصد سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ سرکاری بانڈ کی قیمتیں بھی 3 فیصد تک گر گئیں ہیں۔ ٹی اے 35 انڈیکس کے لیے ان نقصانات کو 3 سال سے زیادہ عرصے میں سب سے بڑا نقصان سمجھا جا رہا ہے۔

08:12 October 09

حماس نے غزہ میں 100 سے زائد افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے:موسیٰ ابو مرزوق

حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ انھوں نے اسرائیل پر اپنے غیر معمولی حملے کے بعد 100 سے زائد افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔موسیٰ ابو مرزوق نے یہ ریمارکس اتوار کے روز عربی زبان کے خبر رساں ادارے الغد کو دیے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے جانے والوں میں سینئر اسرائیلی افسران بھی شامل ہیں۔ یہ تعداد 30 سے زائد افراد کے علاوہ ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ فلسطینی اسلامی جہاد گروپ کے زیر حراست ہیں۔

08:00 October 09

جنگ کے اصول بدل گئے، حماس 50 سال تک پچھتائے گی: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 700 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ٹائمز آف اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ وزیر دفاع یوو گیلانٹ نے جنوبی اسرائیل کے اوفاکیم قصبے کا دورہ کیا۔ اس قصبہ پر ایک روز قبل فلسطینیوں نے حملہ بولا تھا۔ اسرائیل کے وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ جنگ کے اصول بدل گئے ہیں۔ "ہمارا جواب پچاس سال تک فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

07:54 October 09

اشکیلون پر راکٹ حملے میں اسرائیلی بچہ زخمی:رپورٹس

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، غزہ سے داغے گئے راکٹ جنوبی شہر اشکیلون میں ایک رہائشی عمارت پر گرنے سے ایک آٹھ سالہ اسرائیلی لڑکا زخمی ہو گیا ہے۔

07:47 October 09

اسرائیل نے ایک لاکھ ریزرو فوجی جمع کیے

اسرائیلی فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک نے حماس کے ساتھ جاری جنگ کے لیے غزہ کے قریب ایک لاکھ ریزرو فوجی جمع کیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ "ہم نے تقریباً ایک لاکھریزرو فوجیوں کو اکٹھا کیا ہے جو اس وقت جنوبی اسرائیل میں ہیں،"

انہوں نے کہا کہ ہمارا کام اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس جنگ کے اختتام پر حماس کے پاس اسرائیلی شہریوں کو دھمکی دینے کی فوجی صلاحیت نہیں رہے گی۔ "اس کے علاوہ، ہمیں یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ حماس غزہ کی پٹی پر حکومت نہیں کر سکے گا۔"

کونریکس نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجی جنوبی اسرائیل میں دراندازی کرنے والے آخری فلسطینی جنگجوؤں کا شکار کر رہے ہیں۔

07:26 October 09

اسرائیل نے غزہ پٹی پر دوبارہ فضائی حملے کیے

اسرائیل نے غزہ پٹی پر دوبارہ فضائی حملے کیے ہیں اور وہ محصور علاقہ میں حکومتی اور فوج سے متعلقہ مقامات سمیت اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انصار کا ملٹری ٹریننگ کمپاؤنڈ ان عمارتوں میں شامل تھا جنہیں حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔جوابی کارروائی میں درجنوں راکٹ غزہ سے جنوبی اسرائیلی قصبے اشکیلون پر داغے گئے۔

07:20 October 09

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بات چیت

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔

بلنکن کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق، امریکی اعلیٰ سفارت کار نے "اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کا اعادہ کیا" اور متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو تعلقات بحال رکھنے کی ترغیب دی۔

بلنکن نے "حماس کے حملوں کو روکنے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے پر امریکہ کی غیر متزلزل توجہ کو بھی اجاگر کیا"۔

06:30 October 09

Palestinians killed in the occupied West Bank دونوں طرف سے حملے جاری رہنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے

یروشلم:میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد شہریوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے فوجی اہلکاروں کو اغوا کر کے غزہ لایا گیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی تعداد اسرائیل کی جانکاری سے زیادہ ہے۔ ہفتہ کی صبح تقریباً 6:30 بجے (مقامی وقت کے مطابق) غزہ سے اسرائیل پر راکٹ فائر شروع کیے گئے، جس نے تل ابیب سمیت دیگر کئی شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی دفاعی فورسز نے تصدیق کی ہے کہ حملوں کے بعد فلسطینی عسکریت پسندوں نے کئی اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے تاہم ان کی تعداد کے بارے میں ابھی تصدیق نہیں کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ عسکریت پسند گروپ حماس سے تعلق رکھنے والے درجنوں مسلح افراد غزہ کی پٹی سے اچانک حملے میں جنوبی اسرائیل میں گھس آئے۔

ان راکٹ حملوں کے بعد حماس کے کئی عسکریت پسند غزہ کی پٹی سے اسرائیل میں داخل ہوئے اور اسرائیلی قصبوں پر قبضہ کر لیا۔ حماس کے ملٹری کمانڈر محمد الدیف نے اس آپریشن کو "الاقصی فلڈ" قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل پر حملہ، خواتین پر حملوں، یروشلم میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور غزہ کے جاری محاصرے کا جواب ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق "کچھ تصویری ویڈیوز میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد جنوبی شہر سڈروٹ کی گلیوں میں لاشیں بکھری ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

Last Updated : Oct 9, 2023, 12:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details