اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل نے حماس کی تجویز مسترد کر دی - اسرائیل حماس جنگ

اسرائیلی سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے مطابق حماس کی تجویز میں 50 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے غزّہ کی جھڑپوں میں تین روزہ وقفے اور اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی عورتوں اور بچوں کی رہائی کی شرط رکھی گئی تھی۔ Israel Hamas War

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Nov 16, 2023, 9:11 PM IST

تل ابیب: اسرائیل نے، قیدیوں کے تبادلے سے متعلق حماس کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کان کے مطابق حماس کی تجویز میں 50 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے غزّہ کی جھڑپوں میں 3 روزہ وقفے اور اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی عورتوں اور بچوں کی رہائی کی شرط رکھی گئی ہے۔

اسرائیل کے چینل 12 کی رپورٹ میں نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک اسرائیلی بااثر شخصیت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حماس کے ساتھ جاری مذاکرات کے ذرائع نے کہا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ اسرائیل زیادہ وسیع پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے کا خواہش مند ہے۔

حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ، حماس کے ٹیلی گرام چینل سے جاری کردہ آڈیو ریکارڈنگ میں کہا ہے کہ قطر کے ثالثین گذشتہ پورے ہفتے میں غزّہ کے اسرائیلی قیدیوں کے بدلے میں 200 فلسطینی بچوں اور 25 عورتوں کی رہائی کے لئے کام کرتے رہے ہیں۔

ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزّہ میں موجود، 100 اسرائیلی عورتوں اور بچوں کی رہائی کی پیشکش کی گئی ہے۔ ہم نے بحیثیت القسام، ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ 5 روزہ جنگ بندی کے جواب میں 50 عورتوں اور بچوں کو رہا کیا جائے گا اور یہ تعداد 70 تک پہنچ سکتی ہے۔

ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے متوقع سمجھوتے میں جنگ بندی اور علاقے میں انسانی امداد کا داخلہ بھی شامل ہوگا لیکن اسرائیل اس موضوع کو لٹکا رہا اور اس سے منھ موڑ رہا ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details