اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز

غزہ میں وزارت صحت کے مطابق جنگ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 11,078 افراد تک پہنچ گئی ہے جس میں۔ جس میں 4 ہزار 412 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔خدشہ ہے کہ ابھی تک بے شمار لاشیں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں اور 28 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ 22 لاکھ آبادی پر مشتمل غزہ میں 15 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ Gaza death toll

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 7:57 PM IST

یروشلم: غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری 34 ویں روز بھی تاحال جاری ہے، جس کے باعث جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ حماس کے زیر انتظام غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنگ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت نے جمعہ کو کہا کہ اسرائیلی حملے میں اب تک 11,078 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دریں اثنا، اسرائیل نے جمعہ کے اوائل میں غزہ شہر کے متعدد اسپتالوں کے قریب حملے کیے۔ اسرائیل نے حماس کے جنگجوؤں پر اسپتالوں میں چھپنے اور شفا اسپتال کمپلیکس کو اپنے مرکزی کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ جبکہ حماس اور اسپتال کے عملے نے اسرائیل کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اسپتال پر حملہ کرنے کا بہانہ بنا رہا ہے۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیل نے تل الحوا کے علاقے میں القدس اسپتال کے اطراف شدید بمباری کی، اسپتال میں عملہ، مریض اور 14 ہزار سے زیادہ بے گھر افراد موجود ہیں۔ ڈائریکٹر العودہ اسپتال نے کہا کہ اسپتال پر بمباری سے اسٹاف زخمی اور اسپتال کی سہولیات کو کافی نقصان پہنچا، ہمیں طبی خدمات کی فراہمی جاری رکھنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خلیجی میڈیا کے مطابق الشفا جنرل اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جمعہ کو الشفا اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے کم از کم 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی طیاروں نے انڈونیشیا کے اسپتال کے اطراف بھی بمباری کی، انڈونیشیا کے اسپتال کے سامنے رہائشی اپارٹمنٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو علی الصبح مقبوضہ بیت المقدس کے قریب سرچ آپریشن کیا جس میں ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details