لندن:برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون اور ان کے جرمن ہم منصب اینالینا بیرباک نے غزہ میں "پائیدار جنگ بندی" کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانیہ اور جرمنی کے وزراء اعلیٰ نے غزہ میں 'پائیدار جنگ بندی' کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'حماس کی طرف سے لاحق خطرے کو ختم کرنے کے حق میں ہونے کے باوجود اسرائیل کی طرف سے "بڑے پیمانے پر شہری ہلاکتوں" کے خلاف ہیں۔
یہ مضمون غزہ جنگ کے حوالے سے برطانیہ اور جرمنی کی حکومتوں کے موقف اور لہجے ایک اہم تبدیلی کا اشارہ ہے لیکن ابھی بھی چوں چرا کے ساتھ یہ دونوں ملک فوری جنگ بندی کے خلاف نظر آ رہے ہیں۔
ان دونوں وزراء خارجہ نے مضموں میں مزید لکھا کہ "ہم جانتے ہیں کہ خطے اور اس سے باہر بہت سے لوگ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ان دلی مطالبات کے لیے کون سی بات ترغیب و تحریک کا کام کر رہی ہے۔ یہ اس طرح کے شدید مصائب کا ایک قابل فہم ردعمل ہے، اور ہم اس نظریے کا اشتراک کرتے ہیں کہ یہ تنازع آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اسی لیے ہم نے حالیہ انسانی وقفوں کی حمایت کی۔''
دونوں رہنماؤں نے برطانیہ کے سنڈے ٹائمز میں شائع ایک مشترکہ مضمون میں لکھا کہ تنازع میں "بہت زیادہ شہری مارے گئے ہیں اور ہمیں ایک پائیدار جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، جس سے خطے میں پائیدار امن قائم ہو۔ پائیدار امن کا قیام جتنی جلدی ہوگا، اتنا ہی بہتر ہے۔"
- ڈبلیو ایچ او کا بھی جنگ بندی کا مطالبہ