اردو

urdu

ETV Bharat / international

قطر، امریکہ کی ثالثی میں مصر، اسرائیل اور حماس کے درمیان زخمیوں کی منتقلی کا معاہدہ - Israel Hamas War

غزہ سے غیر ملکی باشندوں اور شدید زخمیوں کو مصر اور غزہ کے درمیان سرحد رفح کے ذریعے غزہ سے باہر جانے کی اجازت ہو گی۔ قطر نے امریکہ کے تعاون سے مصر، اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا معاہدہ طے کیا ہے۔ Israel Hamas War

Egypt, Israel and Hamas deal to transfer wounded
Egypt, Israel and Hamas deal to transfer wounded

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 7:24 AM IST

دوحہ: قطر نے امریکہ کے تعاون سے مصر، اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا معاہدہ طے کیا ہے، جس کے تحت غزہ سے مخصوص انخلا کی اجازت ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے غزہ سے غیر ملکی باشندوں اور شدید زخمیوں کو مصر اور غزہ کے درمیان سرحد رفح کے ذریعے غزہ سے باہر جانے کی اجازت ہوگی، تاہم اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ انخلا کب تک جاری رہے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس معاہدے میں دیگر مسائل بشمول گرفتار اسرائیلیوں، غزہ میں انسانی بحران کم کرنے جیسے مسائل سے منسلک نہیں ہے جہاں لوگ پانی، خوراک، ایندھن اور ادویات کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر کو ہونے والے حملے کے پیش نظر اسرائیل نے مسلسل بمباری کے بعد غزہ میں زمینی فوج بھی بھیج دی ہے۔ حماس کے القسام بریگیڈ کے ترجمان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حماس نے ثالثی کرانے والوں کو بتایا ہے کہ جلد ہی 200 یرغمالیوں اور غیرملکی افراد کو رہا کر دیا جائے گا جن کو 7 اکتوبر کو کیے گئے حملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ترجمان نے مغویوں کے اعداد و شمار یا ان کی قومیت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ مکمل بند، ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز

آئی ڈی ایف کے مطابق اسرائیلی زمینی دستوں نے عسکریت پسندوں کے ساتھ شدید لڑائی میں "غزہ شہر کے دروازوں" کی طرف پیش قدمی کی ہے۔ دوسری جانب تین ہفتے سے زائد محاصرے کے بعد سینکڑوں غیر ملکی شہریوں اور درجنوں شدید زخمی فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔ میڈیکل ذرائع کے مطابق مصر نے سینائی میں ایک فیلڈ اسپتال بھی تعمیر کیا ہے، گزشتہ روز رفح میں 10 ایمبولینس بھی روانہ کی گئی ہیں۔ اقوام متحدہ اور دیگر امدادی تنظمیوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں لوگوں کو صحت کی بدترین صورت حال کا سامنا ہے، جہاں اسپتال علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے محروم ہیں کیونکہ بجلی منقطع ہے۔ غزہ میں مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر منقطع کردی گئی ہیں، ادھر اسرائیل نے حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کا عزم کرتے ہوئے کئی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے انسانی امداد کی فراہمی کے عالمی مطالبوں کو مسترد کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details