یروشلم: اسرائیل کے انتخابات میں سابق وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اور ان کی اتحادی جماعتوں نے ایگزٹ پول میں برتری حاصل کرلی ہے۔ اسرائیل میں منگل کو چار سال سے بھی کم عرصے کے دوران پانچویں مرتبہ انتخابات ہوئے ہیں،ان انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح 2015 کے بعد سے بلند ترین سطح پر تھی۔ سیاسی تجزیہ کار یہ انداز لگا رہے ہیں کہ سابق وزیر اعظم نیتن یاہو کی قیادت میں اتحاد فتح کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ Israel Elections 2022
اسرائیل میں پوسٹ پولز نے اشارہ دیا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کے اتحادیوں نے ساڑھے تین سال کے سیاسی تعطل کے بعد اقتدار میں واپس آنے کے لیے کافی نشستیں جیت رہے ہیں۔اسرائیل کے تین بڑے ٹی وی اسٹیشنوں نے بھی پوسٹ پولز میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کے اتحادی 120 رکنی پارلیمنٹ میں 65 نشستیں جیت سکتے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کے اخبار نے بھی رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو کی قیادت والا اتحاد 65 سیٹیں جیت لے گا تاہم حتمی نتائج آنے تک یہ اعداد و شمار تبدیل ہو سکتے ہیں۔