یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے جمعرات کو حزب اختلاف کے رہنما بنجامن نیتن یاہو کو فون کیا اور انہیں ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی، کیونکہ اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں دائیں بازو کے گروپ نے جمعرات کو 120 رکنی پارلیمنٹ میں 65 نشستوں کے ساتھ آسانی سے اکثریت حاصل کر لی ہے، جس سے نیتن یاہو کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ابھی تک 91 فیصد بیلٹ پیپرز کی گنتی ہو چکی ہے۔ Israel election 2022
سنٹرل الیکشن کمیٹی کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کو 32، وزیر اعظم یار لپڈ کی پارٹی کو 24، مذہبی صیہونیت کو 14، قومی اتحاد کو 12، شاس 11 اور یونائٹیڈ ٹورا جیوڈزم کو آٹھ نشستیں ملی ہیں۔
چھوٹی پارٹیوں میں جو پارلیمنٹ کی نمائندگی کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے درکار 3.25 فیصد ووٹوں کی حد سے زیادہ حاصل کرنے والی پارٹیوں میں رام کو پانچ سیٹیں جیتنے کا امکان ہے، ہداش تال کے پاس بھی پانچ ایم پی ہیں جبکہ لیبر پارٹی کو صرف چار ملیں گے۔