یروشلم:اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ لبنان کے ساتھ اپنی سرحد کے قریب شمالی شہر کریات شمونا سے لوگوں کو نکال رہی ہے۔ اسرائیل کی وزارت دفاع نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی ہے۔ آئی ڈی ایف نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یہ حکم اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے منظور کیا تھا اور شہر کے میئر کو ’کچھ دیر پہلے‘ مطلع کیا گیا تھا۔ رہائشیوں کو ریاستی مالی تعاون سے چلنے والے گیسٹ ہاؤسز میں لے جایا جا رہا ہے۔ لبنان کے مزاحمتی گروپ حزب اللہ کے مسلح جنگجوؤں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوران حالیہ دنوں میں تقریبا 23,000 کی آبادی پر مشتمل کریات شمونا کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل ڈیفینس فورس نے پیر کے روز بیان دیا تھا کہ وہ لبنان کی سرحد سے 2 کلومیٹر تک رہنے والے تمام شہریوں کو نکالنے کے لیے ایک ہنگامی آپریشن پر عمل درآمد کر رہا ہے اور انھیں سرکاری مالی مدد سے چلنے والے گیسٹ ہاؤسز میں رکھنے کا منصوبہ ہے۔
Israel Lebanon اسرائیل نے لبنانی سرحد سے متصل ایک اور شہر خالی کرنا شروع کیا - حزب اللہ کی جانب سے سرحد پر اسرائیلی فوجی ٹھکانوں
اسرائیل نے لبنانی سرحد کے قریب واقع شہر سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے سرحد پر اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد اسرائیل نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ Northern City of Kiryat Shmona’s Residents
Published : Oct 20, 2023, 12:49 PM IST
یہ بھی پڑھیں: لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے اسرائیلی ٹینکوں پر میزائل حملے
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔ لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے ٹینکوں اور جاسوسی کے آلات پر حملے کر کے فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔ حزب اللہ نے اسرائیل کے تین علاقوں پر حملوں کا دعویٰ کیا تھا۔ حزب اللہ کی جانب سے لبنان کے سرحدی علاقے پر اسرائیلی فوج کے گلیلی ڈویژن کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جس میں حزب اللہ کے جنگجو اسرائیلی فوج پر گائیڈڈ میزائل کا حملہ کیا تھا۔ لبنان کے ایک اور سرحدی علاقے پر بھی اسرائیلی فوجیوں کو اسی انداز میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ شیبا فارمز کے علاقے میں بھی اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ راس النقورہ کے علاقے میں اسرائیل کے جاسوسی کے آلات کو حملے مین تباہ کر دیا گیا ہے
TAGGED:
Israel Lebanon