دمشق: اسرائیل نے پیر کو شام کے دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا جس میں دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح دو بجے کے قریب ہوا اور اس کے نتیجے میں دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خدمات میں خلل پڑا اور دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ Israeli Air Strike Kills Two Syrian Soldiers
اس کے ساتھ ہی اس حملے میں دو فوجی زخمی بھی ہوئے۔ اس سے قبل ثنا نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں رات کے وقت کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور شام کا فضائی دفاع اسرائیلی حملے کا جواب دے رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2022 میں اسرائیل نے شام میں بڑی تعداد میں میزائل داغے ہیں۔