عالمی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسلامک اسٹیٹ گروپ نے بدھ کو اعلان کہ ان کا سربراہ ابو حسن الہاشمی القرشی لڑائی میں مارا گیا ہے اور ان کی جگہ گروپ کے نئے سربراہ ابو الحسین الحسینی القرشی کو منتخب کیا گیا ہیں۔ Islamic State group leader killed
Islamic State Group Leader Killed اسلامک اسٹیٹ کے سربراہ ابو حسن الہاشمی القرشی لڑائی میں ہلاک - اسلامک اسٹیٹ گروپ کے رہنما ہلاک
اسلامک اسٹیٹ گروپ نے بدھ کے روز کہا کہ اس کے سربراہ ابو حسن الہاشمی القرشی لڑائی میں مارے گئے ہیں اور اس کے متبادل کے طور پر گروپ کے نئے سربراہ ابو الحسین الحسینی القرشی کا نام پیش کیا ہے۔ Islamic State group leader killed
گروپ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ابو حسن الہاشمی القرشی خدا کے دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہوگیا، لیکن ان کی موت کی تاریخ یا حالات کی وضاحت نہیں کی گئی۔ ایک آڈیو پیغام میں بات کرتے ہوئے ترجمان نے گروپ کے نئے رہنما کی شناخت ابو الحسین الحسینی القرشی کے طور پر کی۔ ترجمان نے نئے رہنما کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن کہا کہ وہ ایک تجربہ کار جہادی ہیں اور انہوں نے آئی ایس کے وفادار تمام گروہوں سے اپنی وفاداری کا عہد کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ آئی ایس کے سابق سربراہ ابو ابراہیم القرشی اس سال فروری میں شمالی شام کے صوبے ادلب میں امریکی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے اور ان کے پیشرو ابوبکر البغدادی کو بھی اکتوبر 2019 میں ادلب میں مار دیا گیا تھا۔