اسلام آباد:پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر توہین عدالت کا وجہ بتاؤ نوٹس ارسال کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کو دھمکانے پر توہین عدالت کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز تقریر کی، انہوں نے تقریر اس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔Imran Khan in contempt of court case
نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہیکہ عمران خان نے توہین اوردھمکی آمیز تقریرمن پسند فیصلہ لینے کے لیے کی۔ انہوں نے تقریرکے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان 31 اگست کو پیش ہوکربتائیں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ خیال رہے کہ 3 روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کو دھمکانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: