اردو

urdu

ETV Bharat / international

ISIS Claims Kabul Gurdwara Attack: داعش نے کابل میں گوردوارے پر ہوئے حملے کی ذمہ داری لی

داعش نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر حملے کی ذمہ داری قبول کی، جس میں اس نے کہا کہ یہ حملہ پیغمبر اسلام پر کئے گئے توہین آمیز تبصروں کا جواب تھا ۔ قومی ٹیلی ویژن چینل پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما نوپور شرما نے یہ بات کہی تھی ، جس کی کئی مسلم اکثریتی ممالک نے مذمت کی ہے۔ ISIS Claims Responsibility for Kabul Gurdwara Attack

حملہ
حملہ

By

Published : Jun 19, 2022, 1:39 PM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کے روز سکھوں کے ایک گورودوارے پر ہوئے حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے،اس حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے تھے،خلیج ٹائمز نے اتوار کو اس کی اطلاع فراہم کی

داعش نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر حملے کی ذمہ داری قبول کی، جس میں اس نے کہا کہ یہ حملہ پیغمبر اسلام پر کئے گئے توہین آمیز تبصروں کا جواب تھا ۔ قومی ٹیلی ویژن چینل پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما نوپور شرما نے یہ بات کہی تھی، جس کی کئی مسلم اکثریتی ممالک نے مذمت کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سنیچر کی صبح دھماکہ خیزمواد سے لیس ایک گاڑی میں گوردوارے کے باہر دھماکہ ہوا ۔ اس دوران ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا ۔ اس دوران سکیورٹی اہلکاروں نےشدت پسندوں کو گوردوارہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے تقریباً تین گھنٹے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔ تنظیم نے کہا کہ اس گوردوارہ کو چار ہتھ گولوں اور ایک کار میں رکھے ہوئے بم سے نشانہ بنایا جانا تھا۔
مزید پڑھیں:Kabul Blast: کابل میں کار دھماکہ، 6 افراد ہلاک

اگست میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کا کہا ہے کہ انھوں نے ملک کو شدت پسندانہ حملوں سے بچانے کے لیے افغانستان کے سکیورٹی نظام میں خاطر خواہ بہتری کی ہے ۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہاں شدت پسندانہ حملوں کا خطرہ اب بھی برقرار ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details