اردو

urdu

ETV Bharat / international

Explosion in Kabul داعش نے کابل میں مہلک بم دھماکے کی ذمہ داری لی، رپورٹس

افغان وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر ہوئے مہلک دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔ یاد رہے کہ وزارت کی عمارت کے باہر ایک سڑک پر دھماکہ ہوا، جس میں پانچ شہری ہلاک اور 40 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 12, 2023, 2:13 PM IST

کابل اسلامک اسٹیٹ شدت پسند گروپ (آئی ایس، روس میں ممنوعہ) نے کابل میں افغان وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر ہونے والے مہلک دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے کابل پولیس کمانڈ کے سربراہ خالد زدران نے بدھ کو بتایا کہ وزارت کے باہر ایک سڑک پر دھماکہ ہوا جس میں پانچ شہری ہلاک ہوئے۔ تاہم، اسپوتنک کے ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد 21 بتائی ہے اطالوی ہیلتھ چیریٹی ایمرجنسی کے مطابق، 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جس کے افغانستان میں کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد اب بھی بڑھ رہی ہے اور ایمرجنسی کا سرجیکل سینٹر پر اس کا کافی اثر پڑا ہے۔
افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، طالبان آئی ایس کے مقامی باب سے لڑ رہے ہیں، جسےافغانستان میں زیادہ تر دہشت گردانہ حملوں اور بم دھماکوں کے پیچھے کارفرماں مانا جاتا ہے۔ وہیں طالبان کا دعویٰ ہے کہ ملک کی سکیورٹی میں بہتری آئی ہے لیکن درجنوں بم دھماکے اور حملے ہو چکے ہیں، جن میں سے اکثر کا دعویٰ داعش گروپ کے مقامی گروپ نے کیا ہے۔ کم از کم پانچ چینی شہری اس وقت زخمی ہوئے جب گزشتہ ماہ کابل میں چینی کاروباری افراد کے لیے مشہور ہوٹل پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ اس کے علاوہ دسمبر میں کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی تھی جس کی اسلام آباد نے اپنے سفیر کے خلاف قاتلانہ کوشش کے طور پر مذمت کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details