بغداد: عراق میں قانون سازوں نے کرد سیاستدان عبداللطیف راشد کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے، جس سے نئی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور ایک سال کا سیاسی تعطل ختم ہو گیا ہے۔ ایک اسمبلی اہلکار نے بتایا کہ وہ جمعرات کو پارلیمنٹ میں دو راؤنڈ ووٹنگ کے بعد ساتھی عراقی کرد برہم صالح کی جگہ سربراہ مملکت ہوں گے، جنھوں نے 99 کے مقابلے میں 160 سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ Iraq New President
78 سالہ راشد ایک برطانوی تعلیم یافتہ انجینئر ہیں اور 2003 سے 2010 تک عراق کے آبی وسائل کے وزیر تھے۔ ان کے پاس حکومت سازی کے لیے سب سے بڑے پارلیمانی بلاک کے نامزد امیدوار کو مدعو کرنے کے لیے 15 دن ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی سہ پہر 329 میں سے کم از کم 269 قانون سازوں نے پارلیمنٹ کے ووٹنگ سیشن میں شرکت کی۔ اس دوران بغداد کے گرین زون کے قریب آٹھ راکٹ بھی داغے گئے جس میں سکیورٹی کے اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔